ٹیکسلا میں ماں اور تین بچوں کے پر اسرار قتل کا ڈراپ سین ہو گیا ، قاتل کون نکلااور اس نے قتل کیوں کیے ؟ جان کر آپ کا رشتوں سے اعتبار اٹھ جائے گا
خان پور کے علاقے بانڈی میں گھر میں گھس کر ماں اور 3 بچیوں کو بے دردی سے قتل کرنے والا سفاک قاتل بچیوں کا باپ نکلا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیکسلا میں خان پور کے نواحی علاقے بانڈی میں 4 روز قبل نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر ماں اور اس
کی 3 بیٹیوں کو قتل کردیا تھا اور جائے وقوعہ سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے تاہم پولیس حکام کے مطابق ماں اور 3 معصوم بچیوں کو قتل کرنے والا سفاک قاتل باپ اپنے 3 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم شوہر شفاقت زمان اور اس کی بیوی صدف اختر کے مابین جائیداد کا تنازع تھا ۔ ملزم ایک سال سے اپنے گھر سے غائب تھا تاہم 4 روز قبل اس نے اپنے چچا زاد بھائیوں کے ہمراہ اپنے ہی گھر میں گھس کر اپنی بیوی صدف، 9 سالہ بیٹی ایمان شہزادی، 7 سالہ زرقا اور 5 سالہ
زینب کو بے دردی سے قتل کردیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آئی جی خیبرپی کے نے نوٹس لے کر ڈی پی او سے 3 روز میں رپورٹ طلب کی تھی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شفاقت زمان اور اس کے 3 چچا زاد بھائیوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنی بیوی اور بچیوں کو جائیداد کے لئے قتل کیا ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق 12ویں کے طالب علم کی گردن کاٹ دی۔
مقتول رات سے گھر سے لاپتہ تھا صبح کھیتوں سے گردن کٹی نعش برآمد، علاقہ بھر میں خوف و ہراس ۔ بتایا گیا کہ تھانہ بلوچنی کے نواحی گائوں 67ر۔ب کے رمیض شہزاد ولد محمد شفیق خان راجپوت نے بتایا کہ اس کا بھائی مقتول محمد زبیر جو کہ بارہویںجماعت کا طالب علم ہے کل رات 10بجے سے گھر سے لا پتہ ہو گیا‘ ساری رات اسے ڈھونڈتے رہے صبح کھیتوں سے نعش برآمد
ہوئی جس کا گلا کٹا ہو ا تھا۔ پولیس نے نعش برآمد کرکے کارروائی شروع کر دی ۔ مقتول کے ہاتھ پیچھے باندھ دیئے تھے۔ قتل کی واردات پر گائوں میں خوف و ہراس پھیل گیا لوگ نعش دیکھ کر ملزموں کو عبرتناک سزا کا مطالبہ کرتے رہے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ ایسے درندہ صفت انسان سے کوئی رعایت نہ کریں۔ پولیس تھانہ بلوچنی نے قتل کی واردات کے بعد مقدمہ نمبر 167/18درج کر لیا۔(ف،م)