نواز شریف اور مریم نواز کا طیارہ لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا،ائیرپورٹ پر اس وقت کیا صورتحال

سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز شریف کا طیارہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا ہے جہاں انہیں گرفتار کرنے کیلئے نیب کی ٹیم پہلے سے ہی موجود ہے اور کچھ دیر بعد ان کی گرفتاری متوقع ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز گزشتہ روز ہیتھرو ائیرپورٹ سے ابوظہبی کیلئے روانہ ہوئے تھے جہاں پہنچنے کے بعد آج وہ اتحاد ائیرویز کی پرواز ای وائے 243 کے ذریعے لاہور کیلئے روانہ ہوئے۔ ابتدائی طور پر یہ خبریں سامنے آئیں کہ سیکیورٹی صورتحال کے بعد ان کے طیارے کو اسلام آباد یا ملتان کی جانب موڑ دیا جائے گا تاہم آخری لمحات میں یہ واضح ہو گیا کہ طیارہ لاہور ائیرپورٹ پر ہی لینڈ کرے گا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور نواز شریف احتساب عدالت کی جانب سے قید کی سزا ملنے کے بعد لندن سے پاکستان پہنچے ہیں جبکہ انہیں گرفتار کرنے کیلئے نیب کی ٹیم پہلے سے ہی ائیرپورٹ پر موجود ہے۔ ان کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے اور ائیرپورٹ کی حدود میں صرف ٹکٹ ہولڈرز کو داخل ہونے کی اجازت ہے جبکہ ائیرپورٹ کے اطراف میں بھی سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے۔

مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو ائیرپورٹ جانے سے روکنے کیلئے لاہور کی مختلف شاہراہوں کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا جبکہ موٹروے اور ہائی ویز کو بھی مختلف جگہوں سے بند کیا گیا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.