طیب اردگان نے امہ مسلمہ کے دل جیت لیے، پورے دنیا کو آنکھیں دکھانے والے امریکا کو کھری کھری سناتے ہوئے ایسا اعلان کر دیا کہ پورے دنیا میں حیرت کے لہر دوڑ گئی

ترکی نے امریکا کی جانب سے ایران پر عائد اقتصادی پابندی پر عمل نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک وزیر خارجہ مولود جاویش اوغلو نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر عمل در آمد کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا ہے

کہ ترکی ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر عمل نہیں کرے گا اور اس فیصلے سے امریکا کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ ترکی کے اس اعلان کے بعد نیٹو اتحادیوں کے درمیان تناؤ میں اضافے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ ترکی تیل اور قدرتی گیس کی ضروريات کے لیے ایران پر انحصار کرتا ہے تاہم امریکا کی جانب سے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں توسیع نہ کرنے اور ایران پر اقتصادی پابندی عائد ہونے کے باعث ترکی کو مشکلات کا سامنا ہے۔ جس کے بعد روس، ترکی اور ایران کی قربتیں بڑھ گئی ہیں اور خطے میں نئی صف بندی ہونے

جارہی ہے۔واضح رہے امریکا نے ایران جوہری معاہدے سے خود کو علیحدہ کرنے اور ایران پر سخت نوعیت کی پابندیاں عائد کی ہیں۔ امریکی پابندیاں اگست کے آخر تک موثر ہو جائیں گی۔ جب کہ ایران کی تیل کی برآمد پر پابندیوں کا آغاز نومبر سے ہو گا۔واضح رہے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے امریکا کو دھمکی دی تو اسے ناقابلِ تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی صدر حسن روحانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا

کہ وہ واشنگٹن کو دوبارہ دھمکی نہ دیں ورنہ انہیں ایسا نقصان ہوگا جو تاریخ میں کبھی کسی کو نہیں ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا، ایسا ملک نہیں رہا جو ایران کے اشتعال انگیز اور مار دینے جیسے دیوانہ وار الفاظ کو برداشت کرے۔اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے ایک مرتبہ پھر ایران کو ایسے الفاظ استعمال کرنے سے باز رہنے کا کہا۔قبلِ ازیں ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا تھا کہ اگر اس نے تہران کے ساتھ محاذ آرائی کی کوشش کی تو وہ لڑائی ’جنگوں کی ماں (Mothers of all wars)‘ ہوگی۔عرب

نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر نے امریکا کو خبردار کیا تھا کہ ’اگر اس نے شیر کی دم سے چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی تو اسے بعد میں پچھتانا ہوگا‘۔ایران کے دارالحکومت تہران میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے حسن روحانی کا کہنا تھا کہ اگر ایران کے ساتھ امن کے حوالے سے اقدام کیا جائے تو وہ دنیا میں قائم تمام امن معاہدوں کی ماں ہوگا، اور اگر جنگ کی گئی تو وہ جنگ دنیا میں ہونے والی تمام جنگوں کی ماں ہوگی۔حسن روحانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا، ایران کو بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی فروخت سے نہیں روک سکتا۔(ذ،ک)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.