استانیوں اور بچوں کے درمیان جنسی تعلقات کی خبروں میں ہوشربا اضافہ کیوں ہوگیا ہے؟ پہلی مرتبہ اصل وجہ سامنے آگئی
کچھ عرصے سے امریکہ اور برطانیہ سمیت تمام مغربی دنیا میں خواتین اساتذہ کے اپنے طالب علموں کے ساتھ ناجائز تعلقات کی خبریں تسلسل کے ساتھ آ رہی ہیں اور یہ شرح کافی خوفناک ہو چکی ہے۔ اب ماہرین نے خواتین اساتذہ میں بڑھتے ہوئے اس غیر اخلاقی رجحان کی وجہ بیان کر دی ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ”خواتین اپنی ازدواجی زندگی سے عدم اطمینان کے باعث اپنے شاگردوں کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی طرف راغب ہو رہی ہیں۔ اول تو وہ تنہائی کا شکار ہوتی ہیں اور اگر شادی شدہ ہوں تو وہ اپنی جنسی زندگی سے مطمئن نہیں ہوتیں۔ ان کے کلاس کے لڑکوں کی طرف راغب ہونے کی یہ دو بڑی وجوہات ہیں۔“
درہیم یونیورسٹی کے شعبہ کریمنالوجی کی پروفیسر اینڈریا ڈارلنگ نامی ماہر کا کہنا تھا کہ ”دوسرے جنسی مجرموں کی طرح خواتین ٹیچرز لڑکوں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ٹیچر نہیں بنتیں۔ہماری تحقیق یہ کہتی ہے کہ خواتین ٹیچرز کی جنسی ضرورت پوری نہیں ہوتی، ان کی ازدواجی زندگی مسائل کا شکار ہوتی ہے یا پھر وہ تنہائی کا شکار ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے وہ اپنی کلاس کے لڑکوں میں دلچسپی لینے لگتی ہیں۔“ واضح رہے کہ مغربی دنیا میں خواتین اساتذہ کے اپنے طالب علم لڑکوں کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے کی شرح اس قدر زیادہ ہو چکی ہے کہ صرف 2015ءمیں برطانیہ میں 100سے زائد خواتین ٹیچرز کو اس جرم میں سزا دی گئی۔