اچھے موبائل کے شوقینوں کے کام کی خبر:مشہور برانڈ نےاپنالاتعداد خوبیوں والا نیا سیٹ متعارف کروا دیا ، پاکستانیوں کے کام کی خبر

ٹیکنوموبائل (Tecno Mobile)کے اعلیٰ معیار کی سیریزکیمن ایکس اور ایکس پرو(Camon X/Camon X Pro) ایک سائز میں تمام خصوصیات کا حامل فون ہے، ہم نے اپنے صارفین کی عادتیں، پسند نہ پسند سمیت دیگر معلومات حاصل کرکے یہ بہترین فون تیار کئے ہیں، جو کہ صارفین کی ضروریات پر پورا اترتا ہے

اور روز مرہ کے امور انجام دینے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار برانڈ مینجمٹ سینٹر، ٹرانشن ہولڈنگ کے جنرل مینیجر وین نی نے ٹیکنو موبائل کی سیریز کیمن ایکس اور ایکس پرو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ واضع رہے کہ ٹیکنو موبائل (Tecno Mobile)دنیا میں ابھرتا ہوا اسمارٹ فون برانڈ ہے جو

40سے زائد ممالک میں بہترین ما ڈل کیمن ایکس اور کیمن ایکس پرو (Camon X / Camon X Pro)متعارف کراچکا ہے، جو اب پاکستان میں بھی اپنے وسیع ماڈلز کی رینج متعارف کرا رہا ہے۔نوجوانوں میں سیلفی کے رجحان کو مد نظر رکھتے ہوئے اس فون میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس 24میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ نصب ہے جس سے پیشہ وارانہ معیار کی سیلفی تصویر لی جا سکتی ہے، جبکہ 16میگا پکسل کا بیک کیمرہ بھی بہترین تصویر لینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ تکنیک ملک میں دستیاب

کسی بھی فون میں موجود نہیں، ۔ اس کے علاوہ فون کی بہترین کارگردگی کے لئے اس میں ڈیول امیج سینسنگ پراسیسر (Dual Image Sensing Processors)ہیں جس سے اسمارٹ فون کی کارگردگی میں کئی گناہ اضافہ کردیتا ہے۔ ساتھ ہی اس فون میں سیکیورٹی کے لئے فیس آئی ڈی (Face ID)بھی ہے جو 128سے زائد چہرے کے تائژ ات سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔مزید براں اس اسمارٹ فون میں 6انچ کی فل ہائی ڈیفنیشن (Full High Definition -FHD)اسکرین

ہے جو 18:9ریزولوشن (Resolution Aspect Ratio)کی تصویر دکھاتا ہے جو اس کے مدمقابل تمام فونز میں 16:9ریزولوشن تک محدود ہے۔ جبکہ فون میں 64GBکی بڑی اسٹوریجROMہے ، 4GBکی میموری RAMہے جس سے بے شمار ایپلیکیشن (Apps) استعمال کی جاسکتی ہیں۔ دوسری جانب3750mAHکی دیرپا بیٹری سے بہترین ٹاک ٹائم حاصل ہوتا ہے۔ غرض اس اسمارٹ فون میں وہ تمام خصوصیات ہیں جو نوجوانوں کی خواہش کے عین مطابق ہے۔(ش،ز،خ)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.