تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ، کھیل کے میدان سے شائقین کیلئے بڑی خبر آگئی
نیوزی لینڈ نے فیصلہ کن ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں چار وکٹوں کے نقصان پر 79 رنز بنالیے ہیں اور 5 سکور کی برتری حاصل کر لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی جانب سے راوال اور لتھام نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن وہ شاہین آفریدکی طوفانی گیند کا سامنا کرنے میں ناکام رہے اور بغیر کوئی سکور بنائے ایل بی ڈبلیو ہو کر پولین لوٹ گئے ۔دوسرے نمبر پر آنے والے لتھام بھی صرف 10 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے اور یاسر
شاہ کی گیند کا نشانہ بنے ۔نیوزی لینڈ نے کھیل کے چوتے روز 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز سے کھیل کا آغاز کیا تو ولیم سن اور سومروائل میدان میں اترے اور 11 سکور بنانے کے بعد جب مجموعہ 37 رنز پر پہنچا تو یاسر شاہ نے سومر وائل کو پولین پہنچا کر اپنی تیز ترین 200 وکٹیں پوری کرتے ہوئے دنیا کا سب سے
پرانا 82 سالہ ریکارڈ توڑ دیا اور یون نیوزی لینڈ نے تین وکٹیں گنواد یں ۔ان کے بد ٹیلر میدان میں اتر تاہم وہ بھی شاہین آفریدی کی گیند کا نشانہ بنے اور 22 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے ۔اس سے قبل پاکستان نے نیوزی لینڈ کے 274 رنز کے جواب میں 348 رنز بنائے اور پوری ٹیم پولین پہنچ گئی اور یون پاکستان نے کیویز پر 74 رنز کی برتری حاصل کی ۔جس میں سب سے اظہر علی نے 134 رنز اور اسد شفیق نے 104 رنز کی انتہائی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان کو بڑی سپورٹ فراہم کی جبکہ ساتھ ہی پاکستان کی پوزیشن بھی میچ میں مضبوط بنا دی ۔جبکہ ان کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں
ہو سکا ۔حارث سہیل نے 34 اور کپتان سرفراز نے 25 رنز بنائے ۔نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مجموعی طور پر 274 رنز بنائے جس میں ولیمسن 89 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ والٹنگ 77 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔اان کے علاوہ راوال نے 45رنز کی اننگ کھیلی اور گرینڈ ہوم 20 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔پاکستان کی جانب سے بلال آصف نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں کو پولین پہنچانا جبکہ یاسر شاہ نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔ ان کے علاوہ حسن علی اور شاہین آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔