’’پرانی سیاسی جماعتیں الیکٹیبلز پر توجہ دے رہی ہیں لیکن تحریک لبیک کا فوکس کس چیز پر ہے ؟‘‘ جاوید چوہدری نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا
سینئر صحافی و تجزیہ کار جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ پرانی سیاسی جماعتیں ہمیشہ ہی ووٹر کو جبکہ نئی جماعتیں امیدوار پر توجہ دیتی ہیں لیکن اب یہ ماحول بن چکا ہے کہ تینوں بڑی جماعتیں الیکٹیبلز کو ٹکٹ جاری کر رہی ہیں جبکہ تحریک لبیک جیسی نئی سیاسی جماعتیں ووٹر پر فوکس کیے ہوئے ہیں۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید چوہدری نے کہا کہ ہمیشہ یہ ہوتا ہے کہ پرانی پارٹیاں ووٹرز کیلئے کوششیں کرتی ہیں لیکن نئی جماعتیں امیدوار کیلئے کوشش کرتی ہے لیکن 2018 کے الیکشن میں جتنی بھی پرانی جماعتیں ہیں وہ امیدوار پر توجہ دے رہی ہیں ، تینوں بڑی سیاسی جماعتیں الیکٹیبلز کو ٹکٹ دے رہی ہیں جبکہ نئی جماعتیں امیدواروں کی بجائے ووٹر پر توجہ دے رہی ہیں ۔ تحریک لبیک نے ایسے لوگوں کو ٹکٹ جاری کیے ہیں جنہیں کوئی بھی نہیں جانتا۔
انہوں نے کہا کہ 2018 میں ماحول تبدیل ہوچکا ہے حالانکہ اس سے پہلے اس طرح کی صورتحال نہیں ہوتی، اب تینوں بڑی جماعتوں نے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ ووٹرز کی اہمیت نہیں ہے بلکہ الیکٹیبلز کی اہمیت ہے۔ آنے والے دنوں میں اس چیز کا بہت زیادہ نقصان ہوگا کیونکہ آپ جس ووٹرز کو عزت دینے کی بات کر رہے ہیں اسے توجہ ہی نہیں دے رہے جس سے آئندہ پورا سسٹم چند الیکٹیبلز کے ہاتھوں بلیک میل ہوگا۔