درود شریف پڑھو اور۔۔۔ تحریک لبیک کے کارکن رینجرز اہلکاروں سے بچنے کے لیے کیا کر رہے ہیں؟ ایسی ویڈیو وائرل ہوگئی کہ دیکھ کر آپ بھی ہنس ہنس کر پاگل ہوجائیں گے
تحریک لبیک کے کارکنان نے رینجرز سے بچنے اور اس صورتحال سے نکلنے کا آسان حل ”پھونکیں” بتا دیا ۔ ہم درود شریف پڑھ کر پھونکیں مارتے رہیں گے ، ہمیں کسی اور چیز کی ضرورت نہیں ہے۔ تحریک لبیک کے کارکنوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
گذشتہ رات حکومت نے تحریک لبیک کی جانب سے 25 نومبر کو دی جانے والی احتجاجی کال کے پیش نظر صوبہ پنجاب باالخصوص راولپنڈی سے تحریک لبیک کے کارکنان کو گرفتار کرنا شروع کیا جس کے بعد تحریک لبیک کے قائدین کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ اس سلسلے میں کراچی میں موجود تحریک لبیک کے کارکنان
کی گرفتاری میں رینجرز نے بھی مدد کی جس پر تحریک لبیک کے کارکنان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔اس ویڈیو میں تحریک لبیک کے کارکنان نے رینجرز سے بچنے اور اس صورتحال سے نکلنے کا آسان حل ”پھونکیں” بتا دیا ۔ ویڈیو میں تحریک لبیک کے کارکن نے اپنے ساتھ موجود کارکنان کو تسلی دی اور کہا کہ رینجرز دل کے اچھے لوگ ہیں، ان کو ایسا کرنا نہیں چاہئیے لیکن وہ اپنی ڈیوتی کی وجہ سے مجبور ہیں۔ان کو ایسا کرنے سے انکار کرنا چاہئیے کیونکہ قیامت کے دن یہ سب لوگ اللہ کے سامنے جوابدہ ہوں گے۔ویڈیو میں موجود کارکن نے سب کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب درود پڑھیں اور پھر دیکھیں کہ
مدینے والا کیا کرتا ہے ؟ ہم یہی کریں گے ، ہم درود پڑھیں گے اور ساتھ ساتھ ان پر پھونکیں ماریں گے ، ایسا کرنے سے ہم جلد ہی یہاں سے نکل جائیں گے۔۔ جس پر تمام کارکنان نے لبیک لبیک کے نعرے لگانا شروع کردئے۔ یاد رہے کہ گذشتہ رات تحریک لبیک کے کارکنوں کے بعد تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی اور تحریک لبیک کی دیگر قیادت کو بھی گرفتار کر لیا گیا ، جس کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہنگامی ہلچل اور ایکشن دیکھنے میں آیا ۔ اسلام آباد پولیس نے تحریک لبیک کی قیادت کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے بعد کسی بھی قسم کی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں کو کنٹینر لگا کر محفوظ بنانے کے عمل کا آغاز کیا ۔ اس سلسلے میں اسلام آباد کے ریڈ زون اور فیض آباد کو کنٹینرز لگا کر سیل کیا گیا ۔