انتہائی افسو سنا ک پورا ملک سو گ میں ڈوب گیا تحریک لبیک کی اہم شخصیت جیل میں انتقال کر گئی

تحریک لبیک کے خلاف کریک ڈاؤن میں گرفتار کی گئی اہم شخصیت جیل میں انتقال کر گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے سرپرست پیر افضل قادری کے ماموں بزرگ عالم دین مولانا مفتی حافظ یوسف حافظ آباد جیل میں انتقال کر گئے۔مولانا مفتی حافظ یوسف کو دس روز قبل تحریک لبیک کے خلاف پولیس کریکٹ ڈاؤن کے دوران گجرات

سے ان کے مدرسہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔جیل حکام نے قانونی کاروائی کے بعد مرحوم کی میت گذشتہ شب لواحقین کے حوالے کر دی تھی۔ان کی نماز جنازہ گجرات میں ادا کی جائے گی۔مرحوم کے نواسہ عثمان قادری کے مطابق مولانا مفتی حافظ یوسف کو مرکز اہلسنت لکھنوال نزد جلالپور جٹان ضلع گجرات سے گرفتار کیا گیا تگا۔مرحوم کی عمر 80 برس تھی وہ علیل بھی تھے جب کہ علالت کے دوران ہی انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔جیل کی طرف سے علاج کی سہولیات میسر نہ ہونے پر وہ انتقال کر گئے تھے۔واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تحریک لبیک کی جانب سے 25 نومبر کو دی جانے والی احتجاجی کال سےامن و امان جکی

صورتحال خراب ہونے کے خدشے کے پیش نظر صوبہ پنجاب باالخصوص راولپنڈی سے تحریک لبیک کے کارکنان کو گرفتار کرنا شروع کیا جس کے بعد تحریک لبیک کے قائدین کو بھی حراست میں لے لیا گیا تھا۔تحریک لبیک آسیہ بی بی کیس کے فیصلے کے بعد کیے جانے والے پرتشدد مظاہروں پر معافی مانگنے کے بعد اب دوبارہ ویسے ہی پُرتشدد مظاہرے کرنے کی منصوبہ کر رہی تھی، اسی باعث ملک بھر میں تحریک لبیک کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کیا گیا ۔ قائدین کی

گرفتاری کے خلاف تحریک لبیک نے احتجاجکی کال دی جس کے لیے مختلف شہروں سے تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے۔ امن و امان کی صورتحال قائم رکھنے اور کسی ناخوشگوار وا قعہ سے بچنے کے لیے لاہور سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی تھی۔

Hahahaah 300x158
Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.