”اگر اب لاہوریوں نے موٹر سائیکل یا گاڑی چلاتے ہوئے۔۔۔“ ہیلمٹ کی پابندی کے بعد لاہوریوں پر ایک اور ”بم“ گرا دیا گیا، جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے
پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے ای چالان کا دائرہ کار مزید وسیع کردیا۔ آج سے تیز رفتاری پر بھی ای چالان گھروں میں پہنچیں گے۔ اس حوالے سے دو ماہ تک تیز رفتاری سے آگاہی کیلئے مہم چلائی گئی، جس کے بعد آج سے سپیڈ ریڈار چلیں گے۔
روزنامہ دنیا کے مطابق پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے شہر کی اہم 5شاہراہوں پر نصب سپیڈ ریڈارکے ذریعے ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ کینال روڈ پر 70 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تیز رفتاری پر چالان ہوگاجبکہ مال روڈ، جیل روڈ اور مین بلیوارڈ پر 60 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تیز رفتاری پر چالان ہوگا جبکہ مال روڈ، جیل روڈ اور مین بلیوارڈ پر 60 کلومیٹر سے زائد رفتار پر چالان ہوگا۔ اخبار کے مطابق اشارے سے 25 میٹر تک لین کی تبدیلی پر بھی ای چالان کیا جائے گا۔