ٹھنڈے پانی میں نہانے کا سائنسدانوں نے ایسا بے مثال فائدہ بتادیا کہ اس کے بعد اب آپ کو دوائیوں کی بھی ضرورت نہ رہے گی

Djfoi
جسم کے دائمی درد کا اعلاج انتہائی مشکل ہے اور بسااوقات مہنگے علاج بھی بے سود ثابت ہوتے ہیں۔ تاہم اب سائنسدانوں نے اس سے نجات کا ایسا آسان طریقہ بتا دیا ہے کہ ہر کوئی گھر بیٹھے اس درد سے نجات پا لے گا۔ انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ ’’ٹھنڈے پانی سے نہانا دائمی درد کے مریضوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔ بالخصوص وہ درد جو کسی سرجری کے بعد شروع ہوتا ہے اور دائمی درد کا روپ دھار لیتا ہے، وہ ٹھنڈے پانی سے نہانے سے بہت جلد رفع ہو سکتا ہے۔‘‘
بی ایم جے نامی سائنسی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیقاتی رپورٹ کے مصنفین کاکہنا ہے کہ انہوں نے اس تحقیق میں دائمی درد کے کئی مریضوں کو روزانہ ٹھنڈے پانی میں نہانے کو کہا، جو درد رفع کرنے والی گولیوں کے بغیر رہ ہی نہیں سکتے تھے۔ حیران کن طور پر 10ہفتے ٹھنڈے پانی سے نہانے کے بعد نہ صرف ان کی درد کُش گولیاں پھانکنے سے جان چھوٹ گئی بلکہ انہیں فزیوتھراپی کی بھی ضرورت نہ رہی۔‘‘ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ’’ٹھنڈے پانی میں پیراکی کے سب سے زیادہ بہترنتائج ہو سکتے ہیں۔‘‘

Leave A Reply

Your email address will not be published.