یہ تو بالآخر ہونا ہی تھا ، ٹکٹ نہ ملنے پر فردوس عاشق اعوان نے اپنا فیصلہ سنادیا

ٹکٹ نہ ملنے پر سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل آگیا ۔سابق وفاقی وزیر و رہنما تحریک انصاف فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ میرا ٹکٹ فائنل ہے ،میرے نیچے حلقوں کا مسئلہ ہے۔مجھے صوبائی امیدوار اپنی مرضی کے چاہیے ،مسئلہ حل ہوتے ہی ٹکٹ جاری کر دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے آج ملک بھرسے اپنے انتخابی امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے ۔صرف کچھ حلقوں کے علاوہ باقی تمام حلقوں کا فیصلہ ہو چکا ہے اور امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دئیے گئے ہیں ۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے بڑے بڑے رہنماوں کے نام تحریک

انصاف کی جاری کردہ ٹکٹ ہولڈرز کی لسٹ میں شامل نہیں تھے ۔جن میں محمد علی ، شہریار آفریدی ،شوکت یوسزئی اور تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والی سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق

اعوان بھی شامل تھیں۔فردوس عاشق اعوان کو ٹکٹ نہ ملنے پر سیاسی حلقوں میں چہ میگیوئیاں جاری تھیں ۔کچھ لوگوں کا یہ خیال تھا کہ ڈار برادران کے ساتھ جاری سیاسی مخاصمت فردوس عاشق اعوان کے آڑے آرہی ہے۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق ٹکٹ نہ ملنے پر سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل آگیا،سابق وفاقی وزیر نے سب کچھ صاف صاف بتا دیا۔۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا

کہ مجھے ٹکٹ کا مسئلہ نہیں ہے۔ہمارے لیے ویسے بھی عمران خان نے 5 فیصد خواتین کا کوٹہ فکس کر رکھا ہے۔انکا کہنا تھا کہ میرا ٹکٹ فائنل ہے لیکن میرے نیچے صوبائی حلقوں کا مسئلہ ہے ۔مجھے صوبائی امیدوار اپنی مرضی کے چاہیے ہیں جس پر ابھی بات چیت جاری ہے،مسئلہ حل ہوتے ہی ٹکٹ جاری کر دیا جائے گا۔انکا کہنا تھا کہ میں اعتماد کرنے پر عمران خان کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور یہ ٹکٹ جاری ہونے کا مسئلہ میرے ساتھ ہی نہیں ہوا بلکہ 40 فیصد حلقوں کے ٹکٹ ابھی التوا کا شکار ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.