”شاہین آفریدی کی حفاظت کرو کیونکہ۔۔۔“ آسٹریلوی کرکٹر اور ملتان سلطانز کے کوچ ٹام موڈی شاہین آفریدی کے ”دیوانے“ ہو گئے، ایسی بات کہہ دی کہ حسن علی بھی دنگ رہ جائیں گے
سابق آسٹریلوی کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ ٹام موڈی نے لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان کرکٹ کا مستقبل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی ضرورت ہے۔
لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں ملتان کی شکست کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹام موڈی نے کہا کہ آنے والے وقت کیلئے شاہین آفریدی کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی ضرورت ہے۔ٹام موڈی کا کہنا تھا کہ ”اس میں کوئی شک نہیں کہ آج شاہین آفریدی کا اچھا دن تھا، ابتدائی تین میچز میں اسے مشکلات پیش آئیں تاہم آج کنڈیشنز بھی اس کے حق میں تھیں جس کا شاہین نے فائدہ اٹھایا۔“
ٹام موڈی کا کہنا تھا کہ ”میرے نزدیک شاہین آفریدی میں کئی دلچسپ پہلو ہیں، ان کا قد لمبا ہے، گیند میں رفتار بھی ہے جو وقت کے ساتھ بڑھے گی جبکہ ان میں بیٹنگ کی بھی چاہت ہے جو مجھے اچھی لگتی ہے۔ بلاشبہ شاہین آفریدی پاکستان کرکٹ کا مستقبل ہے جس کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی ضرورت ہے، اس عمر میں اسے جسمانی و ذہنی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن میرے نزدیک شاہین ایسا باؤلر ہے جس کی تربیت اور حفاظت کرنی چاہئے۔“