اس شخص نے اپنی ماں کو ٹریکٹر کے سامنے کیوں پھینک رکھا ہے؟ ایسی وجہ سامنے آ گئی کہ بھارتی بھی چیخنے پر مجبور ہو گئے، جان کر آپ خوف سے کانپ اٹھیں گے

بھارت میں ایک بیٹے نے اپنی ماں کے ساتھ ایسے دردناک سلوک کا مظاہرہ کیا جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ واقعے کی تفصیلات سامنے آنے پر بھارتی بھی چیخنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور بدبخت بیٹے کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق مہاراشٹرا میں ایک شخص نے اپنی ماں کو ٹریکٹر کے سامنے پھینک دیا جسے چلانے والے شخص کیساتھ اس کا زمین کا جھگڑا چل رہا تھا۔ متاثرہ شخص زمین کے جھگڑے کا مقدمہ ہار گیا تو جیتنے والا شخص ٹریکٹر لے کر کھیتوں میں ہل چلانے کیلئے پہنچ گیا۔

ٹریکٹر روکنے کیلئے مذکورہ شخص نے اپنی بوڑھی ماں کو ٹریکٹر کے سامنے پھینک دیا۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ خاتون کو چوٹیں آئیں یا نہیں البتہ زمین کے جھگڑے پر اپنی والدہ کیساتھ بہیمانہ سلوک کرنے اور اس کی جان کو خطرے میں ڈالنے پر بھارت بھر میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور مقامی پولیس حکام نے مذکورہ شخص کے خلاف مجرمانہ کارروائی کا آغاز بھی کر دیا ہے۔


Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.