ٹرمپ کے کہنے پر سعودی عرب نے ایسا کام کردیا کہ جان کرہر پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی؟جانئے

چند ہفتے قبل امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے تیل پیدا کرنے والے ممالک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ان سے کہا تھا کہ وہ تیل کی قیمتوں میں کمی کریں۔ صدر ٹرمپ کے کہنے پر اب سعودی عرب نے ایسا اقدام اٹھا لیا ہے کہ سن کر پاکستانیوں کی خوشی کی انتہاءنہ رہے گی۔ بزنس انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی اوپیک ممالک کی اجارہ داری پر کڑی تنقید کے بعد سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو نے گزشتہ روز تیل کی قیمتوں میں 20سینٹ (تقریباً 24 روپے) سے

1.90ڈالر(تقریباً 231روپے) فی بیرل کمی کر دی ہے۔رپورٹ کے

مطابق دنیا کا سب سے بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک سعودی عرب تیل کی پیداوار بڑھانے کی بھی تیاری کر رہا ہے، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔ سعودی عرب کی طرف سے یہ اقدام ایران پر امریکی پابندیوں کے پیش نظر اٹھایا جا رہا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ

ہونے والی ایٹمی معاہدہ ختم کرنے کے بعددنیا کو متنبہ کر دیا تھا کہ جو ملک ایران سے تیل خریدے گا یا دیگر تجارتی معاہدے کرے گا اس پر بھی پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایران کے تیل کی فروخت پر امریکی پابندی کے بعد سعودی عرب 20لاکھ بیرل یومیہ تک تیل کی پیداوار بڑھا دے گا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.