ٹرمپ جان : فار گاڈ سیک اب زندگی میں یہ کام کبھی نہ کرنا ۔۔۔۔ امریکی صدر کی سابقہ اہلیہ نے اپنے انہیں کیا مشورہ دے دیا ؟ جانیے

امریکی صدر کی سابق اہلیہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دو ہزار بیس کا الیکشن نہ لڑنے کا مشورہ دیا ہے ۔انیس سو بانوے میں ڈونلڈ ٹرمپ سے طلاق لینے والی ایوانا ٹرمپ نے امریکی صدر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ری الیکشن کا خیال دل سے نکال دیں ۔امریکی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے ایوانا ٹرمپ

نے کہا کہ الیکشن کے وقت ان کی عمر تہتر سال ہوگی، انہیں چاہئے کہ گالف کھیلیں اور اپنی دولت سے لطف اندوز ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر بن کر ٹرمپ اپنی آزادیاں کھو چکے ہیں، نہیں معلوم کہ وہ صدارتی امور کے بارے میں کتنا جانتے ہیں ؟ڈونلڈ ٹرمپ کی سابق اہلیہ کی یادداشتوں پر مبنی کتاب بھی جلد منظر عام پر آنے والی ہے ۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر فضائی

حملوں کے بعد اپنے اتحادی ممالک برطانیہ اور روس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کا مقصد کامیابی سے حاصل کرلیا گیا۔امریکا، فرانس اور برطانیہ نے گزشتہ شب شام کی تین سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنایا جہاں مبینہ طور پر کیمیائی ہتھیاروں کا ذخیرہ موجود تھا۔رپورٹس کے مطابق امریکا، برطانیہ اور فرانس کے جنگی طیاروں نے مجموعی طور پر تین سرکاری تنصیبات پر 100 سے زائد مختلف اقسام کے میزائلز داغے جن سے ان تنصیبات کو کافی نقصان پہنچا۔ان حملوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’گزشتہ شب انتہائی عمدگی سے حملے

کیے گئے، اپنی ذہانت کے استعمال اور شاندار ملٹری پاور کے لیے فرانس اور روس کا شکریہ، اس سے بہتر نتیجہ نہیں نکل سکتا تھا، مشن مکمل ہوا!‘۔امریکا نے شام میں حملے کے لیے شامی فوج کی جانب سے کیے گئے تازہ مبینہ کیمیائی حملے کو جواز بنایا جس میں خواتین و بچوں سمیت 70 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے تاہم شام اور اس کا اہم اتحادی ملک روس کیمیائی ہتھیاروں

کے استعمال کی تردید کرتے ہیں۔سلامتی کونسل میں روس کی قرار داد مستردشام میں امریکا، برطانیہ اور فرانس کی مشترکہ فوجی کارروائی کے بعد روس کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا۔اجلاس میں روس نے شام میں حملے کے خلاف مذمتی قرار داد پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کے حملے کو بین الاقوامی قوانین اور اقوم متحدہ کے چارٹرکی خلاف ورزی قرار دیا جائے

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.