امریکی صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ کر بڑا مطالبہ کر لیا
وزیراعظم عمران خان نے ٹی وی اینکرز کے ساتھ ملاقات میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آج انہیں صبح صبح خط موصول ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے بتایا کہ عمران خان کا کہناتھا کہ آج مجھے صبح ڈونلڈ ٹرمپ کا خط ملا ہے جس میں امریکی صدر نے کہاہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان افغانستان کا مسئلہ حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے اور افغان طالبان کو مذاکرات کی ٹیبل پر لے کر آئے ۔ ہم امن کے قیام کیلئے جو کچھ ہو سکا وہ کریں گے
حامد میر نے کہا کہ میں نے اس خطر پر عمران خان سے سوال کیا کہ آپ نے تو گزشتہ دونوں میں امریکی صدر کو سخت جواب دیا تھا تو پھر انہوں نے خط کیسے لکھا ۔جس پر عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں حکومتوں نے امریکہ کے ساتھ معذرت خوانہ انداز میں بات چیت کی لیکن جب ان کے ساتھ برابری پر بات کی گئی تو ان کا رویہ ٹھیک ہو رہاہے