ترک کمپنی کو کوڑا اٹھانے کیلئے سالانہ کتنے ارب روپے دیئے گئے :عبد العلیم خان کا معاملے کا آڈٹ کرانے کا اعلان

سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان نے کہاہے کہ لاہور کی صفائی کا ٹھیکہ غیر شفا ف تھا ، منصوبے کا آڈٹ کروائیں گے ،پنجاب حکومت صرف کوڑا اٹھانے کیلئے سالانہ اٹھارہ ارب روپے دیتی رہی،ترکی کی من پسند کمپنی کو لاہور کی صفائی کا ٹھیکہ من پسند ریٹ پر دیا گیا اور ایک ہی من پسند کمپنی کا انتخاب کیاگیا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے عبد العلیم خان نے کہا کہ لاہور کی صفائی کا ٹھیکہ ایک کمپنی کودیا گیا اور ٹینڈرنگ نہیں کی گئی ، ایک کمپنی کی ٹینڈرنگ نہیں ہوتی ، اگر ٹینڈرنگ کی گئی ہوتی تو پھریہ نہیں مانا جا سکتا کہ پوری دنیا میں صرف ایک ہی کمپنی آئی ۔ اس منصوبے میں ٹینڈر غیر شفاف تھا ، پنجاب حکومت صرف کوڑا اٹھانے کیلئے سالانہ اٹھارہ ارب روپے دیتی رہی ، انہوں نے جو مشینری بنائی اب جب غیر ملکی کمپنی کا معاہدہ ختم ہوگا تو

وہ ساری مشینری بھی لے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ترکی کی من پسند کمپنی کو لاہور کی صفائی کا ٹھیکہ من پسند ریٹ پر دیا گیا اور ایک ہی من پسند کمپنی کا انتخاب کیاگیا ۔انہوں نے کہا کہ کچرے کوری سائیکل کرکے پیسہ بچایا جا سکتا تھا لیکن ہر سال سارا بوجھ قومی خزانے پر ڈال دیاگیا۔انہوں نے کہا کہ اگر پوری دنیا میں صرف ایک کمپنی آئی تھی تو پھر یہ معاہدہ کرنا ہی نہیں چاہئے تھا ، ہم سب سے پہلے اس منصوبے کا آڈٹ کروائیں گے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.