ترک حکام نے جمال خشوقجی کے قتل کی تصاویر جاری کر دیں : عرب میڈیا کا دعویٰ
ترک حکام نے سعودی عرب میں قتل ہونے والے صحافی جمال خشوقجی کی لاش کی باقیات کے لیے سعودی شہریوں کے دو گھروں کی تلاشی لی، تلاشی کے دوران جمال خشوقجی کے جسم کی باقیات ملی جسکی تصاویر باقاعدہ طور پر جاری کر دی گئیں ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق ترک حکام کی جانب سے جمال خشوقجی کی لاش کی تصاویر جاری کر دی گئیں ہیں۔ جمال خشوقجی کی لاش کی باقیات کے لیے ترکش پولیس نے پیرکویا لووا شہر میں موجود 2 گھروں کی تلاشی لی تھی۔ ان دو گھروں میں سےایک گھرسعودی تاجر محمداحمدالفوزان کی ملکیت ہے ۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ترکش پولیس اہلکاروں اور تحقیقات کاروں کی جانب سے دونوں گھروں کے باغیچے اور کنویں کی تلاشی لی گئی جہاں سے یہ باقیات ملیں ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ویب سائٹ ’’ ال سورہ ‘‘کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ’’ ترکی کے ذرائع نے کچھ تصاویر ہم تک پہنچائی، ہم نے ذرائع سے ان تصاویر کے حقیقت پر مبنی ہونے کے حوالے سے دستاویز ثبوت طلب کیے۔ ہماری ریسرچ کےمطابق یہ تصاویر بالکل سہی ہیں اور جائے وقوعہ پر ہی لی گئی ہیں۔ ہم اپنے ذرائع کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہم تک یہ تصاویر پہنچائی ‘‘۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ترک میں قائم سعودی سفارتخانے میں سعودی صا فی کو قتل کر دیا گیا تھا۔ جس کے حوالے سے سعودی پبلک پراسیکیوٹر نے 11 افاراد پر فرد جرم عائد کر دی ہے جبکہ 5 افراد کے سر ققلم کرنے کی استدعا کی ہے۔ سعودی پبلک پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ یہ 5 افراد برائے راست ہونے والی قتل کی کارروائی کی نگرانی کرتے رہے ۔ جبکہ جس ٹیم کو جمال خشوقجی کو سعودی عرب واپس لانے کا ٹاسک دیا گیا تھا اسی ہی ٹیم کے سربراہ نے اپنے تئی منصوبے کو تبدیل کرتے ہوئے جمال خشوقجی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ سعودی عرب کی جانب سے ملزمان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ۔