ترک صدر نے شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات سے انکار کر دیا ،متضاد خبروں نے عرب دنیا میں تہلکہ برپا کر دیا

ترک صدر رجب طیب اردگان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ارجنٹائن میں ملاقات نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ دوسری طرف فرانس نے عرب صحافی جمال خشوگی کے قتل میں ملوث 18 ملزموں کے اپنے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے،اس سے پہلے کہا جا رہا تھا کہ ترک ایوان صدر نے اعلان کیا تھا کہ رجب طیب اردگان آئندہ ہفتے ارجنٹائن میں ہونیوالی جی 20کے موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کرینگے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ وہ ارجنٹائن میں جی 20 اجلاس کے موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات نہیں کریں گے۔سعودی ولی عہد 30نومبر سے یکم دسمبر تک ارجنٹائن میں ہونیوالی جی 20میں شریک ہونگے جبکہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ جی 20میں شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کرینگے ۔اس سے پہلے ترک ایوان صدر کے ترجمان نے اعلان کیا تھا کہ رجب طیب اردگان آئندہ ہفتے ارجنٹائن میں ہونیوالی جی 20کے موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان سے ملاقات کرینگے تاہم اب کہا جا رہا ہے کہ ترک

صدر نے محمد بن سلمان سے ملاقات نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔واضح رہے کہ ترک اخبار نے آج ہی دعویٰ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی فون کال کی ریکارڈنگ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے پاس ہے جس میں محمد بن سلمان صحافی جمال خشوگی کو جلد از جلد خاموش کرنے کی ہدایت کررہے ہیں،ترک میڈیا کے مطابق سی آئی اے کے پاس جس فون کال کی ریکارڈنگ ہے وہ مبینہ طور پر محمد بن سلمان کی جانب سے اپنے بھائی خالد بن سلمان کو کی گئی تھی جس میں انہوں نے جمال خشوگی کو جلد از جلد خاموش کرنے کی ہدایت کی۔اخبار کے مطابق فون کال میں سنا جاسکتا ہے کہ محمد بن سلمان خشوگی کو

جلد از جلد خاموش کرنے کی ہدایت کر رہے ہیں۔ سی آئی اے کے پاس محمد بن سلمان کی فون کال ریکارڈنگ ہونے کی خبر ترک کالم نویس عبدالقادر سیلوی نے دی۔دوسری طرف انقرہ میں یورپی یونین کی سربراہ برائے امور خارجہ فیڈریکا موگرینی نے ترک وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ کہ جمال خشوگی کیس کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات ابھی مکمل نہیں ہوئیں، صحافی کے قتل کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے۔یاد رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن

سلمان خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر مختلف عرب ملکوں کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں،سعودی عرب کے شاہی دیوان کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق’’ ولی عہد سعودی عرب کے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر تعلقات کو مضبوط بنانے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، وہ برادر ممالک کے ساتھ تعاون اور ابلاغ کا فروغ چاہتے ہیں،اس مقصد کے لیے وہ جمعرا ت کی شب مختلف عرب ممالک کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔وہ اپنے دورے کا آغاز متحدہ عرب امارات سے کررہے ہیں،اس کے بعد وہ دوسرے ممالک میں جائیں گے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.