ترکی نے بھی شام کی سرحد پر پاکستان والا کام شروع کردیا
ترکی نے شام کی سرحد پر دراندازی روکنے کے لیے کنکریٹ دیوار کی تعمیر کے ساتھ خار دار باڑ لگانے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ترکی کے ایک مقامی اخبار ینی شفق میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام غیر قانونی امیگریشن کی کوششوں سے نمٹنے اور تارکین وطن کو غیر قانونی طور پر ترکی کے علاقے میں داخل ہونے سے روکنے کے تناظرمیں کیا گیا ہے۔ترکی کے حکام نے حال ہی میں شام کی سرحد سے متصل ضلع التن اوز میں کمک کے اقدامات مکمل کرلیے ہیں اور باقی اضلاع کو آئندہ چار ماہ میں مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔