ٹی وی پروگرام میں گالی کا معاملہ، فیاض الحسن چوہان خود میدان میں آگئے

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ٹی وی پروگرام میں گالی کے معاملے پر معافی مانگ لی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ’ آف دی کیمرہ کلپ چلانا صحافت کی اخلاقیات کے خلاف ہے۔پورے پروگرام میں تحمل کے ساتھ انتہائی منفی سوالات کے جواب دیے ، پروگرام ختم ہونے کے بعد آف کیمرہ میرے متعلق کلپ چلایا گیا۔لیکن اس کے باوجود میں اپنے آف کیمرہ رویے پر معذرت خواہ ہوں‘۔

سما نیوز کے پروگرام کے دوران وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے گالی دے دی

واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اینکر کی جانب سے فیاض الحسن چوہان کو ان کو ماضی کی ویڈیوز دکھائی گئیں جن میں وہ اپنی تقاریر کے دور ان مختلف سیاسی شخصیا ت کے خلاف بد زبانی کررہے تھے۔ صوبائی وزیر یہ ویڈیوز دکھانے پر شدید برہم ہوگئے ۔ پروگرام کے اختتام پر جب فیاض الحسن چوہان مائیک ہٹا رہے تھے تو اسی دوران انہوں نے عملے کو گالی دی جو کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی ۔ بعد ازاں ٹی وی چینل کے ملازمین کی جانب سے فیاض الحسن چوہان کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر ڈال دیا گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.