متحدہ عرب امارات نے غیر ملکیوں کو مستقل رہائش دینے کی اسکیم شروع کردی

دبئی: متحدہ عرب امارات نے غیر ملکیوں کو مستقل رہائش کی اسکیم کا آغاز کردیا۔

اس اسکیم کو گولڈن کارڈ کا نام دیا گیا ہے جس کے تحت سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات، مختلف شعبوں کے ماہرین، محققین اور غیر معمولی طور پر ذہین طلبہ کو مستقل رہائش کے فوائد دیے جائیں گے۔

مستقل رہائش اسکیم کا اعلان متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کیا۔
پہلے مرحلے میں مستقل رہائش کی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں 6800 سرمایہ کار شامل ہیں اور ان سرمایہ کاروں کی متحدہ عرب امارات میں مجموعی سرمایہ کاری 101 ارب درہم یعنی چالیس کھرب روپے سے زائد ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے بھی غیر ملکیوں کو مستقل رہائش دینے کے حوالے سے گرین کارڈ اسکیم شروع کررکھی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.