متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بڑی خواہش پوری، پاکستان کے تمام ادارے اچانک متحرک، وزیراعظم نے بھی خوشخبری سنادی
متحدہ عرب امارات کے حکمران کی 450 اونٹوں اور ان کے بچوں کی فرمائش، حکومت پاکستان نے فوری طور پر برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔
متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کو اچانک 450 اونٹوں اور ان کے بچوں کی ضرورت پڑی تو حکومت پاکستان کی تمام مشینری فوری طور پر حرکت میں آگئی۔ وزارت تجارت، وزارت خارجہ اور ایف بی آر نے اونٹ برآمد کرنے کے نوٹیفیکیشن جاری کردیئے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی منظوری دے دی۔
یو اے ای کی ٹیم اونٹوں کی خریداری کے لیے رحیم یارخان پہنچ گئی ہے اور جلد ہی تمام اونٹ اور ان کے بچے خصوصی طیارے کی مدد سے متحدہ عرب امارات روانہ کردیے جائیں گے۔