امارات کا ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان
متحدہ عرب امارات نے ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے،جس کے بعد اب سرمایہ کاروں پروفیشنلز اور ان کے اہلخانہ کو 10 سالہ رہائشی ویزا مل سکے گا ۔ملک میں کمپنیوں کی فارن آنر شپ سسٹم میں بھی تبدیلی کی گئی ہے
جس سے عالمی سرمایہ کاروں کی طرف سے 100 فیصد مل سکے گا۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اتوار کو سرمایہ کاروں اور پروفیشنلز اور ان کے اہلخانہ کیلئے 10 سالہ رہائشی ویزا کا اعلان کیا ہے ،ڈبلیو اے ایم کے مطابق کابینہ نےقومی معیشت میں صلاحیتوں کو راغب کرنے کیلئے ویزا سسٹم کا اعلان کیا ہے ۔نئے ویزا سسٹم سے سرمایہ کاروں اور صلاحیت کاروں کو 10 سالہ رہائش مل سکے گی جس میں بالخصوص میڈیکل ،سائنٹیفک ،ریسرچ اور ٹیکنیکل فیلڈ ز کے ساتھ ساتھ تمام سائنسدانوں متحدہ عرب امارات میں پڑھنے والے طالبعلموں اور موجدوں کو پانچ سالہ رہائش مل
سکے گی ،متحدہ عرب امارات کے میڈیا کے مطابق 10 سالہ ویزا خصوصی طلبا کیلئے ہے ۔متحدہ عرب امارات کے نائب صدر ،وزیرا عظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المختوم کی سربراہی میں کابینہ نے ابوظہبی میں صدارتی محل میں فیصلے کی منظوری دی ۔اجلاس میں ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ سیف بن زید النہیان ،نائب وزیر اور وزیر صدارتی امور شیخ منصور
بن زید النہیان دیگر وزرا کے ساتھ موجود تھے ۔ملک میں کمپنیوں کے فارن اونر شپ سسٹم میں تبدیلی کا بھی اعلان کیاگیا ،جس کے مطابق سال کے آخر میں گلوبل انوسٹرز کی جانب سے 100 فیصد حصول ہوسکے گا ۔شیخ محمد بن راشد المختوم نے معیشت کت وزیر کو ہدایت دی کہ قرارداد پر عملدرآمد اور اسے جمع کرانے کیلئے رواں سال کے تیسرے کوارٹر میں کیا جائے ۔قانون کے مطابق غیر ملکی عموماً کسی اماراتی فرم سے 49 فیصد سے زائد نہیں لے سکیں گے علاوہ یہ کہ وہ خصوصی فری زون میں شامل ہو۔