متحدہ عرب امارات پاکستان پر مہربان : 3 ارب کا پیکج ملنے کے بعد اب کونسی اہم چیز دینے پر راضی ہو گیا؟ شاندار خبر

ٹی وی نے وزارت خزانہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یو اے ای کا 3 ارب ایک ہی قسط میں دینے کا امکان ہے ، معاشی مدد کے پیکیج میں سستا قرض اور بجٹ سپورٹ شامل ہے ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ یو اے ای

سے رقم 2 اعشاریہ 18 فیصد شرح سود پر ملے گی اور 3 سال کیلئے 3 ارب ڈالر کا تیل بھی ادھار ملنے کا امکان ہے ، یواے ای پاکستان کو ہر ماہ 250 ملین ڈالر کا تیل ادھار دیگا، سعودی عرب اور یو اے ای سے جنوری سے ماہانہ 52 کروڑ ڈالر کا تیل ادھار ملے گا۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) میں 3 ارب امریکی ڈالر جمع کروانے کی کا اعلان کردیا۔ یو اے ای کے سرکاری خبر رساں ادارے اماراتی نیوز ایجنسی کی رپورٹ

کے مطابق یہ اعلان پاکستان کی مانیٹری پالیسی میں مدد کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ ابوظہبی فنڈز برائے ترقیاتی امور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ یہ رقم آئندہ چند روز کے اندر اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کروائیں گے تاکہ پاکستان کے مرکزی بینک میں غیر ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھایا جاسکے۔
اماراتی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ یو اے ای کی جانب سے پاکستان کی مانیٹری پالیسی میں مدد دونوں ممالک اور ان کے عوام کے درمیان تاریخی تعلقات کی بنیاد پر کی جارہی ہے۔ خبر رساں ایجنسی کا اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے تمام شعبہ جات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر کرنے کی خواہش کا بھی

اظہار کیا ہے۔ ایس بی پی کو دی جانے والی رقم تقریباً 4 کھرب 16 ارب روپے سے زائد ہے جو صحت، توانائی، تعلیم اور روڈ انفرااسٹریکچر کے 8 جاری منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔ ادھر وزیرِ اعظم عمران خان نے اس مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے پر اماراتی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یو اے ای کی جانب سے رقم کی منتقلی کا اعلان دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے قائم اس دوستی کے رشتے کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا عکاس ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.