وعدے اور دلاسے لیکن دراصل اب تک متحدہ عرب امارات سے کوئی رقم پاکستان کو مل پائی یا نہیں؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا
سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی مالی معاونت تاحال موصول نہ ہوسکی جب کہ زرمبادلہ کے مجموعی زخائر 13 ارب 48 کروڑ 92 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، نومبر کے مقابلے میں جاری کھاتے کا خسارہ 45 کروڑ ڈالر بڑھ گیا اور دسمبر کے مہینے میں جاری کھاتے کو مزید ایک ارب 66 کروڑ ڈالر کی کمی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 48 کروڑ 92 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 11 جنوری کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 6 ارب 90 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی، اور کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 58 کروڑ 80 لاکھ ڈالر مالیت کا زرمبادلہ موجود ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی تا دسمبر جاری کھاتے کا خسارہ گزشتہ سال سے 37 کروڑ ڈالر کم رہا، جولائی تا دسمبر جاری کھاتے کو 7 ارب 98 کروڑ ڈالر خسارہ ہوا اور 6 ماہ کا تجارتی خسارہ 15 ارب 50 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔ اشیاء و خدمات کی تجارت کو 17 ارب 49 کروڑ ڈالر خسارہ ہوا۔سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتہ کے دوران غیرملکی قرضوں اور سود کی مد میں 14 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ادا کیے گئے، جب کہ تاحال متحدہ عرب امارات کی مالی معاونت موصول نہ ہوسکی۔