اماراتی شخص نے شادی کے 15 منٹ بعد ہی بیوی کو طلاق دیدی
متحدہ عرب امارات کے ایک شہری نے معمولی سی بات پر شادی کے 15 منٹ بعد ہی بیوی کو طلاق دیدی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ایک دلہے اور دلہن کے والد کے درمیان جہیز کے لیے 1 ایک لاکھ کویتی ریال (تقریباً 30 ہزار ڈالر) دینے کا معاہدہ طے پایا جس کی آدھی رقم یعنی 50 ہزار کویتی ریال شادی سے پہلے یعنی جب بات طے ہوئی اس وقت دینے تھے اور بقایا رقم شادی کے فوراً بعد ادا کرنے تھے۔
معاہدے کے مطابق دلہے نے 50 ہزار کویتی ریال اپنے سسر کے حوالے کیے جس کے بعد خوش اسلوبی سے تمام معاملات طے پائے اور شادی کے بعد جب دلہا جانے لگا تو دلہن کے والد نے بقایا رقم کا مطالبہ کیا جس پر دلہے نے کہا کہ مجھے صرف 5 منٹ دیں، پیسے گاڑی میں رکھے ہیں جو میں لاکر دیتا ہوں تاہم دلہن کے والد نے یہ ماننے سے انکار کردیا۔
دلہن کے والد نے کہا کہ وہ خود جانے کے بجائے اپنے کسی دوست یا رشتہ دار کو پیسے لینے کے لیے بھیجے اور وہ گاڑی سے پیسے لاکر دے تاہم دلہے کو اپنے سسر کی یہ بات پسند نہ آئی اور اسے اپنی توہین سمجھا جب کہ اس نے غصے میں آکر دلہن کو طلاق دے دی۔