متحدہ عرب امارت کے ولی عہد نے عمران خان اور نریندر مود ی کو ٹیلی فون کردیا ،بڑی خبر آگئی
پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور امریکہ سمیت اہم ممالک کشیدگی ختم کرانے کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں ،اب پاکستان اور بھارت کا اہم اتحادی متحدہ عرب امارات بھی خطے میں امن کو فروغ دینے کے لیے میدان میں آگیا ہے اور یو اے ای کے ولی عہد محمد بن زائد النہیان نے دونوں پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد بن زائد النہیان پیغام دیا کہ انہوں نے پاکستانی اور بھارتی وزرائے اعظم کو ٹیلی فون کال کی اور اس بات پر زور دیا کہ موجودہ صورتحال میں دانشمندانہ طریقے سے آگے بڑھا جائے ۔انہوں نے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سے مذاکرات اور بات چیت کو اولین ترجیح دینے پر بھی زور دیا ۔
واضح رہے کہ کل سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر بھی پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو ختم کیا جا سکے ۔