اوبر اور کریم استعمال کرنے والے صارفین کے کام کی خبر۔۔۔ دونوں کمپنیاں صارفین کو کیا بیا سرپرائز دینے والی ہیں ؟ جانیے

معروف ٹیکسی کمپنی اوبر نے کریم میں ضم ہونے کے لیے مذاکرات شروع کردئیے۔ مذاکرات میں کامیابی کی صورت میں مشرق وسطیٰ میں اوبر اپنی حریف کمپنی کریم میں ضم ہو جائے گی۔تفصیلات کے مطابق اوبر دنیا کی معروف ترین ٹیکسی سروس ہے جو اس وقت دنیا کے بہت سے ممالک

میں اپنی خدمات فراہم کر رہی ہے ۔2012 سے پہلے تک اوبر کو ٹیکسی سروس میں مکمل اجارہ داری حاصل تھی ۔اس کے مقابلے میں چھوٹی موٹی اور مقامی کمپنیاں تو موجود تھیں تاہم کوئی بڑا برانڈ اوبر سے ٹکر لینے کو تیار نہ تھا۔پوری دنیا کی طرح خلیجی ممالک میں بھی اوبر کا مکمل راج تھا ۔تاہم اسے اس وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب ایک پاکستانی شہری مدثر شیخ نے اپنے ڈچ ساتھی کے ساتھ مل کر دبئی میں کریم لانچ کی۔کریم کو 2012 میں دبئی میں ایک محدود پیمانے پر

شروع کیا گیا تاہم اپنے ریٹس اور قابل اعتماد سروس کی وجہ سے کریم جلد ہی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی۔صارفین کی جانب سے کریم کو بے حد پسند کیا جانے لگا۔اس وقت 6 سال گزر جانے کے بعد متحدہ عرب امارات سمیت کریم کو متعدد خلیجی ممالک میں اجارہ داری حاصل ہو چکی ہے جس کا براہ راست اثر اسکی حریف کمپنی اوبر پر پڑا جس نے اپنی مارکیٹ گنوا دی ہے۔تازہ ترین خبر کے مطابق معروف ٹیکسی کمپنی اوبر نے کریم میں ضم ہونے کے لیے مذاکرات شروع کردئیے۔ مذاکرات میں کامیابی کی صورت میں مشرق وسطیٰ میں اوبر اپنی حریف کمپنی کریم میں ضم ہو جائے گی۔(ش،ز،خ)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.