’’ ذوالفقار علی بھٹو ہر وقت ایوب خان کو ’ ڈیڈی‘ کہتے تھے۔۔۔ ‘‘ بلاول بھٹو کو قومی اسمبلی میں تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا، عمر ایوب خان نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو شرمناک ماضی یاد کروا دیا

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے بلاول بھٹو زرداری کی قومی اسمبلی میں تقریر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی کو بھی وزیراعظم عمران خان کی توہین نہیں کرنے دیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران کہا تھا کہ عمران خان سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں

اور انہوں نے مان لیا ہے کہ ہم سے غلطی ہوئی، ہم میں اہلیت نہیں، ہم نے 8مہینے ضائع کیے، کسانوں ، غریبوں کا معاشی قتل کردیا، ملک مہنگائی کی سونامیمیں ڈوب گیا ہے۔سابق صدر ایوب خان کے پوتے اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے وفاقی وزیرتوانائی نے کہا ہے کہ سب کو یاد ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو ایوب خان کو ’ڈیڈی‘ کہا کرتے تھے، انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ الذوالفقار گروپ کس نے بنایا تھا اور امریکہ میں ایک غدار کو کس نے سفیر لگایا تھا۔ عمر ایوب نے کہا کہ ہم کسی کو بھی وزیراعظم عمران خان کی توہین نہیں کرنے دیں گے۔ خیال رہے کہ یئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ جب ایک ماہ رہتا

تھا آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل میں اور بجٹ آنے میں تو وزیر خزانہ کو نکال کر کس کو رکھا گیا ، آصف زرداری کے وزیر خزانہ کو!بات یہاں ختم نہیں ہوتی ، ہمار ے فواد بھائی کو کیوں نکالا ، ہمارا آج بھی مطالبہ ہے کہ جو لوگ کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھتے ہیں، ان کو نکالنا پڑے گا ،وزیروں کو نکالنے سے سلکٹیڈ وزیر اعظم کی نا اہلی نہیں چھپے گی ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں پاکستان کی ائر فورس کو سلام پیش کرتا ہوں کہ ان کی جانب سے بھارتی جہازوں کوگرایا گیا ،مودی ایٹمی جنگ جیتنے کیلئے جنوبی ایشیاءمیں ایٹمی جنگ کا خطرہ پھیلا رہا ہے،کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزراءکونکالنا ہوگا ، وزیر کو نکالنے سے سلیکٹنڈ وزیر اعظم کی نا اہلی نہیں چھپے گی ،

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.