گزشتہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں پہلی گیند پر آوٹ ہونے والے عمر اکمل نے اب کیا کارنامہ سر انجام دیا ؟کرکٹ مداحوں کا بلڈ پریشر ہائی کردیا

تین سال بعد قومی کرکٹ ٹیم میں واپس آنے والے عمر اکمل ایک بار پھر بغیر کوئی رن بنائے پہلی ہی گیند پر آوٹ ہو گئے ۔تفصیل کے مطابق پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی عمر اکمل پہلی ہی گیند پر آوٹ ہوگئے تھے ۔آج ہونے والے میچ میں بھی احمد شہزاد کے آوٹ ہونے کے بعد عمر اکمل کریز پر آئے تو اندر آتی ہوئی ایک گیند کو جج نہ کر سکے اور ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئے گئے ۔عمر اکمل نے پیڈ پر گیند کھانے کے بعد انتہائی پر اعتماد طریقے سے ریویو بھی لیا اور اس طرح پاکستان کا واحد ریویو بھی ضائع ہو گیا ۔احمد شہزاد بھی آج 13سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.