عمرہ کرنے کے بعد اگلے ہی روز فریال مخدوم نے ایسی تصویر سوشل میڈیا پر لگادی کہ لوگ ٹوٹ پڑے
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم اپنی مغربی لباس میں بنائی گئی تصاویر کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر رہتی ہیں۔ اب انہوں نے عمرہ ادا کرنے کے بعد اگلے ہی روز اپنی ایسی تصویر پوسٹ کر دی ہے کہ صارفین ایک بار پھر ان پر ٹوٹ پڑے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق
27سالہ فریال مخدوم نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر عامر خان کے ساتھ ’اوکے بیوٹی ایوارڈز‘ میں ریڈ کارپٹ پر لی گئی تصویر پوسٹ کی۔ اس تصویر میں فریال نے ایسا لباس پہن رکھا ہوتا ہے جس سے اس کا جسم نمایاں ہو رہا ہوتا ہے۔ اس سے ایک دن قبل ہی انہوں نے خانہ کعبہ سے اپنی اور عامر خان کی تصویر پوسٹ کی تھی جس میں فریال نے سیاہ عبائیہ پہن رکھا ہوتا ہے۔
عمرے سے واپس آتے ہی ایسی تصویر پوسٹ کرنے پر صارفین فریال مخدوم کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ کمنٹس میں ایک صارف نے لکھا کہ ”ایک دن اللہ کے گھر میں عبائیہ پہن کر تصویر پوسٹ کی اور اگلے ہی دن ایسی تصویر شیئر کر دی جس میں ایک ٹانگ نظر آ رہی ہے۔ڈریک(کینیڈین گلوکار)نے اپنا گانا ’رئیل
کوئیک‘ آپ ہی کے لیے گایا ہے۔“ اس صارف کو جواب دیتے ہوئے فریال مخدوم نے لکھا کہ ”ڈریک کو سننا حرام نہیں ہے؟“ آنیہ نامی لڑکی نے تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”افسوس، میں آپ کو جج نہیں کر رہی لیکن آپ نے عمرے پر وقت اور پیسہ ہی ضائع کیا ہے۔“آنیہ کو بھی فریال نے جواب دیا اور طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ”بے بی، واقعی اسے جج کرنا نہیں کہتے۔“