عمرہ کا ٹکٹ مہنگا ، عازمین کی جیب میں کتنے ریال موجود ہونے کی شرط رکھ دی گئی ؟ تازہ ترین خبر آ گئی

ٹکٹ کی مہنگائی ،دو ہزار ریال ،بائیو میٹرک ،عمرہ کاروبارگزشتہ سال سے آدھا رہ گیا ،عمرہ ایجنٹوں سمیت مکہ ،مدینہ کے ہوٹلز مالکان کو کروڑوں کا نقصان،رہی سہی کسر سعودی وزارت نے پوری کر دی ،رمضان شروع ہوتے ہی سعودی وزارت الحج نے سسٹم کی اپ گریڈیشن شروع کر دی،عمرہ اپروول بند

،24گھنٹے میں آنے والی اپروول تین تین چار چار بعد آنے لگی،مقررہ تاریخ پر عمرہ ویزے نہ لگنے کی وجہ سے کنفرم ٹکٹ ضائع ہونے لگے،ڈراپ بکس مالکان نے فی پاسپورٹ 3ہزار روپے نذرانہ لازمی کر دئیے ،عمرہ کاروبار کرنے والوں کو روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کا خسارا ،مکہ،مدینہ کے ہوٹلز مالکان ،ٹھیکیدار سب پریشان،ذرائع نے عمرہ کاروبار میں بڑی کمی کو سعودی حکومت کی طرف سے دوسری دفعہ عمرہ کرنے والوں پر دو ہزار ریال کا انعقاد ،بائیو میٹرک کی لازمی شرط ،ائیر لائنز کے مہنگے ٹکٹ ،معلوم ہوا ہے کہVIPلوگ بیوی بچوں کو بائیو میٹرک کے لیے لے جانا اور لمبی

لمبی لائنوں میں لگنا بھی توہین سمجھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ عمرہ گزشتہ سال سے آدھا رہ گیا ہے،عمرہ کاروبار کرنے والوں کو شدید نقصان کا سامنا ہے ،سعودی ائیر لائنز کے علاوہ دیگر ائیر لائنز کو بھی بڑے نقصان کا سامنا ہے ،سعودی ائیر لائنز کی بچت اس طرح ہو گئی ہے انہوں نے ٹکٹ ایڈوانس بلاکس کی صورت میں فروخت کر لیے ہیں رمضان میں عمرہ کرانے والے سارے سال کے اخراجات نکالتے ہیں ،سارا سال عمرہ اپروول تسلسل سے آتی رہی ہے رمضان شروع ہوتے ہی اس سال سعودی وزارت الحج نے سسٹم کو اپ گریڈ کرنا شروع کر دیا ہے جس سے اپروول کا

نظام بری طرح ڈسٹرپ ہو گیا ہے،سعودی گورنمنٹ نے ویزہ لگنے کے 15دن کے اندر روانگی لازمی رکھی ہے یہی شرط اپروول کے بعد ویزے کے لیے رکھی ہوئی ہے اس لیے اپروول کو مقررہ دنوں کے اندر ہی حاصل کیا جا رہا ہے ،اپروول اگر اللہ اللہ کر کے آ رہی ہے تو اب ڈراپ بکس مالکان نے سعودی قونصلیٹ کو بدنام کرنا شروع کر دیا ہے ،سعودی قونصلیٹ کے نام پر فی پاسپورٹ 3ہزار روپے لینا شروع کر دئیے ہیں ،15سو روپے کمانے والوں کو یہ بھی جھٹکا ہے ۔(ز،ط)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.