اقوام متحدہ میں عمران خان کی شاندار تقریر پر ڈی جی آئی ایس پی آر بھی میدان میں آگئے
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر انتہائی دلچسپ رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے وزیر اعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے تقریر کے اختتام پر ایک ٹویٹ میں آج کے دن کو تاریخی قرار دے دیا۔ جنرل آصف غفور نے لکھا ” 27 فروری۔۔۔۔ 27 ستمبر“۔
خیال رہے کہ پاکستان کیلئے 27 فروری کا دن اس حوالے سے تاریخی ہے کیونکہ اس روز پاکستان نے اپنے سے 7 گنا بڑے دشمن کو ناکوں چنے چبواتے ہوئے اسے اس کی اوقات یاد دلائی تھی۔ اسی طرح 27 ستمبر اس لیے پاکستان کی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا کیونکہ آج کے دن عمران خان نے زبردست اندز میں مسلمانوں اور کشمیریوں کا مقدمہ اقوام عالم کے سامنے پیش کیا ہے۔