بغلوں میں اس قسم کے نشان کیوں ہوتے ہیں اور انکا گھریلو اعلاج کیا ہے؟

ایک بہت ہی عام قسم کا بیکٹیریا زیریں بغل میں ہونے والے انفیکشن‘ جلدکی گہر رنگت اور ناگوار بو کا سبب ہوتا ہے۔ جسے کہتے ہیں یہ طفیلی جراثیم تقریباََ 3مائکرون جتنی لمبائی پر مشتمل نا نظر آنے والے بیکٹیریا ہیں جو کہ مختلف بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔ بیکٹیریا کی یہ قسم عام طور پرزیریں بازو اور جانگھ میں پائی جاتی ہے اور پسینے اور سیبم کے اخراج کو تحریک دیتی ہے جس کے

نتیجے میں ناپسندیدہ بو خارج کرنے والے عناصر تشکیل پاتے ہیں اور جس سے ناگوار بو آنے لگتی ہے۔ یہی بیکٹیریا جب طویل عرصے تک جلد پر موجود رہتے ہیں تو عفونت اور جلد کی رنگت کو سیاہ کرنے کا سبب بنتے ہیں۔
زیریں بازو جلد کے مردہ خلیات کے اوپر شیونگ اور ویسنگ کا عمل بھی مسئلے کی شدت میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے لیکن سب سے عام اور اہم وجہ کیمیکلز‘ الکحل اور تیز خوشبو کے حامل ڈیوڈ رنٹس کا بے تحاشا اور غیر ضروری استعمال ہے جنہیں ہم ان کے مضر اثرات جانے بغیر استعمال کرتے ہیں

جب بھی آپ غسل کریں‘ غسل کرنے کے بعد زیریں باز و بغل کے حصے کو اچھی طرح خشک کرلیں اور اس پر ہلکا سا پاوٴڈرر کا چھڑکاؤ کریں۔ آپ ٹیلکم پاوٴڈر استعمال کریں یا کسی قسم کا اینٹی بیکٹیریل پاؤڈر بھی استعمال کرسکتی ہیں۔ آپ اسے دن میں 1-2دفعہ استعمال کرسکتی ہیں۔
ایک لیموں لے کر اسکے سلائس کاٹ لیں۔ ایک سلائس کا ٹکڑا لے کر اپنے زیریں بغل والے حصے پر ملیں۔ ڈیوڈرنٹس کے متبادل کے طور پرپھٹکری کا پاؤڈر استعمال کریں۔ شاور لینے کے بعد بازو کے نچلے حصے پر بیکنگ سوڈا چھڑک دیں۔

زیریں بازو سیاہ رنگت کا ہلکا کرنے کیلئے وٹامن Eآئل کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔ کوکونٹ آئل سے زیریں بغل والے حصے وک صاف کریں۔ اس سے بھی جلد کی رنگت بہتر ہوجاتی ہے۔
1چائے کا چمچہ لیموں کا رس 1چائے کا چمچہ کھیرے کا رس لے کر اس میں چٹکی بھر ہلدی پاؤڈر ملا کر پیسٹ تیار کرلیں۔ اس پیسٹ کو زیریں بغل والے حصے پر لگائیں 20منٹ کے بعد نارمل پانی سے دھولیں۔ زیریں بغل کی سیاہ رنگت کو بہتر بنانے کیلئے بہت موٴثر گھریلو نسخہ ہے۔ ہفتے میں 3-4مرتبہ اس پیسٹ کا استعمال بہتر نتائج دیتا ہے۔

لیموں کا رس تیزابی خاصیت کا حامل ہونے کی وجہ سے جسم سے زائد پسینے کے اخراج اور جلد پر موجود تیل اور جراثیم سے نجات حاصل کرنے میں آپ کی معاونت کرے گا۔لیموں کی تیزابی خصوصیات جلد کے اوپر موجود مردہ خلیات اور جلد کی اوپر ی مردہ تہہ کو ختم کردیں گی اس طرح سے اوپری سیاہ رنگت کے خاتمے کے بعد زیریں بازو کی جلد کی رنگت بہتر ہوجائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.