”میرے حلقے سے غائب ہونے والے بیلٹ باکس اس جگہ سے ملے ہیں اور۔۔۔“ تحریک انصاف کے رہنماءعثمان ڈار نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا، عمران خان کو بھی مشکل میں ڈال دیا
عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے برتری حاصل کی ہے اور حکومت بنانے کیلئے جوڑ توڑ میں مصروف ہے جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں نے دھاندلی کے الزامات لگاتے ہوئے انتخابی نتائج مسترد کر دئیے ہیں اور دوبارہ انتخابات کیلئے تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے علاوہ تقریباً تمام سیاسی جماعتیں دھاندلی کا الزام عائد کر رہی ہیں لیکن ایسے میں تحریک انصاف ہی کے امیدوار عثمان ڈار نے بھی دھاندلی کا معاملہ اٹھا دیا ہے جن کا کہنا ہے کہ ان کے حلقے سے ووٹوں کے 5 بیلٹ باکس غائب ہوتے تھے جو نالے سے برآمد ہو گئے ہیں۔
عثمان ڈار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیلٹ باکس کی ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا ”وہی ہوا جس کا خدشہ تھا! میرے حلقے میں ووٹوں کے 5 بیلٹ باکس غائب کئے گئے تھے جو نالے سے برآمد ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن سے میرا مطالبہ ہے کہ اس معاملے کی جلد از جلد تفتیش کی جائے۔“
وہی ہوا جس کا خدشہ تھا! میرے حلقے میں ووٹوں کے ۵ بیلٹ باکس غائب کیے گئے تھے جو نالے سے برآمد ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن سے میرا مطالبہ ہے کہ اس معاملے کی جلد از جلد تفتیش کی جائے۔ pic.twitter.com/082wtXki2O
— Usman Dar (@UdarOfficial) July 27, 2018