’ائیرپورٹ پر سکیورٹی اہلکار نے میری تلاشی لیتے ہوئے اپنے ہاتھ۔۔۔‘ اداکارہ اُشنا شاہ نے پاکستانی ائیرپورٹ پر پیش آنے والا ایسا غیر اخلاقی واقعہ بتادیا کہ جان کر ہر لڑکی گھبرا جائے
پاکستانی ٹی وی ڈراموں میں دلچسپی رکھنے والا ہر شخص اداکارہ اُشنا شاہ کے نام سے ضرور واقف ہے۔ بیرون ملک سے اعلیٰ تعلیم یافتہ یہ اداکارہ اپنے مشرقی انداز و اطوار کی وجہ سے پرستاروںمیں خاص مقبولیت رکھتی ہیں۔ حال ہی میں اس مقبول اداکارہ کے ساتھ ایک پاکستانی ائیرپورٹ پر ایسا افسوسناک واقعہ پیش آگیا کہ جس کا تذکرہ وہ سوشل میڈیا پر کرنے کو مجبور ہوگئیں۔
ویب سائٹ Parhloکے مطابق اشنا شاہ غیر ملکی دورے پر غالباً کینیڈا، دبئی اور اٹلی کےلئے جارہی تھیں۔ انہوں نے ائیرپورٹ پر اپنے ساتھ پیش آنے والا واقعہ فیس بک پر بیان کرتے ہوئے پہلے تو ائرپورٹ کی زنانہ سکیورٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ”پاکستان ائیرپورٹ کی زنانہ سکیورٹی، غلط شوق رکھنے والی ہم جنس پرستو! ’بیک آف دی ہینڈ‘ جامہ تلاشی کے بارے میں کچھ سیکھ لو۔“ ان
کا اشارہ جامہ تلاشی کے اس مخصوص طریقے کی جانب ہے جس کے مطابق سکیورٹی اہلکار کو چاہئیے کہ جسمانی چیکنگ کے لئے اپنے ہاتھ کی ہتھیلی کی بجائے اس کی پشت کو استعمال کرے۔
اُشنا شاہ نے اپنی پوسٹ کے کمنٹس میں مزید کہا ”یہ مذاق کی بات نہیں ہے۔ ہر پرواز کے لئے سکیورٹی چیک کے دوران میں اپنے دانت کرچتی ہوں، اپنی سانس روک لیتی ہوں اور اپنی آنکھیں بند کرلیتی ہوں۔ یہ ایک صدمہ خیز اور خوفناک تجربہ ہوتا ہے جس سے میں تنگ آچکی ہوں اور یہ صرف پاکستان میں ہوتا ہے۔ بعض اوقات تو وہ آپ کے جسم کو دباتی بھی ہیں، گویا کہہ رہی ہوں ’یہاں کچھ چھپایا ہوا ہے؟‘ ۔ میں اس سے بہت تنگ آچکی ہوں اور کئی سال سے میں اس رویے کی شکایت کررہی ہوں۔“