” عثمان بزدار وزیر اعلیٰ بننے سے پہلے ان کے بچے مہران کار پر ٹیوشن پڑھنے آتے تھے اور اب۔۔“ ایسا دعویٰ سامنے آ گیا کہ پاکستانی حیران پریشان رہ گئے

وزیراعظم عمران خان نے منصب سنبھالتے ہی سادگی اختیار کرنے اور اضافی پروٹوکول نہ لینے کا اعلان کیا تھاوہ ہیلی کاپٹر کے استعمال پر تنقید کی زد میں آ گئے اور اس کے چرچے بھی سوشل میڈیا پر خوب گرم رہے تاہم دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ابھی عہدہ سنبھالا ہی تھا اور ان کی اہل خانہ کے ہمراہ سرکاری جہاز میں سفر کی تصویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا اور اب پھر سے عثمان بزدار کے بارے میں ایسا دعویٰ سامنے آ گیاہے کہ پی ٹی آئی کارکنان بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے ۔

News 1537875298 9806

جنگ گروپ کے تحقیقاتی جنرلسٹ فخر درانی نے ٹویٹر پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حوالے سے انتہائی حیران کن دعویٰ کر دیاہے ۔ فخر درانی نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہاہے کہ ” عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ بننے سے پہلے ان کے بچے مہران گاڑی پر ایک پرائیوٹ اکیڈمی میں ٹیوشن پڑھنے آتے تھے لیکن اب پولیس کی دوگاڑیاں ان کو پروٹوکول کے ساتھ اکیڈمی چھوڑنے آتی ہیں نیز ان کے اکیڈمی آتے اور جاتے باقاعہد روٹ لگتاہے اور عوام عوام کو روزانہ کی بنیاد پر پریشانی کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔“

فخر درانی کا اپنے دوسرے ٹویٹ میں کہناتھا کہ ”پچھلے ہفتے ڈی جی خان جانے کا اتفاق ہوا، ہر سڑک،گلی ،محلے میں عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر مبارکباد کے بینرز لگے نظر آئے۔حیران کن بات یہ تھی کہ پورے کا پورا شہر بزدار بنا پھر رہا تھا۔سرکاری ملازمین کیمطابق جو کوئی بھی آتا ہے یہ دعوی کرتا کہ عثمان بزدار انکارشتہ دار ہے۔“

News 1537875298 1571
Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.