وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان جاتے ہی خزانے کے منہ کھول دئیے- جنوبی پنجاب سے بڑی خبر

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان میں ٹرانسپورٹ کی معیاری سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان اربن بس سروس اور موبائل واٹرٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح کردیا۔افتتاح کے نام پر تمام 10 بسیں پرانی چلا دی گئیں جو ملتان سے منگوائی گئی تھیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بسیں ڈیرہ غازی خان کے مختلف روٹس پرچلائی جائیں گی، گرین بسوں کے چلنے سے شہریوں کو محفوظ سفر کی سہولت ملے گی، آرام دہ اورمعیاری ٹرانسپورٹ شہریوں کا حق ہے۔سردارعثمان بزدار نے کہا کہ نئے پاکستان میں ٹرانسپورٹ کی معیاری سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.