ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن: عثمان بزدار تو اصلی و نسلی خادم پنجاب نکلا ، غریبوں کو زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

وزیراعظم کے ویژن کے مطابق غریب افراد کی سہولت کیلئے مسافر خانوں کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس ضمن میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت صرف 60 دن میں لاہور میں 5 مسافر خانے تعمیر کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے منصوبے کی باقاعدہ منظوری دی۔

وز یراعلیٰ نے کہا کہ عام آدمی کی فلاح و بہبود پاکستان تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کوئی بھی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ مسافر خانوں کی تعمیر کا بنیادی مقصد لاہور آنے والے غریب افراد کو رہائش فراہم کرنا ہے تاکہ غریب آدمی شدید سردی کے موسم میں کھلے آسمان تلے فٹ پاتھ پر نہ سونا پڑے۔ پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد اس کا دائرہ کار پورے صوبے تک بڑھایا جائے گا۔ وفود سے گفتگو میں عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑرہا ہے کیونکہ ماضی میں اربوں روپے نمائشی منصوبوں پر لگا کر معیشت سے گھناؤنا مذاق کیا گیا اور پاکستان کی خراب معاشی صورتحال

کی ذمہ دار سابق حکومت ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کو آتے ہی بدحال معیشت کو درست کرنے کا چیلنج درپیش ہے اور ہماری حکومت کے ٹھوس اقدامات سے معیشت درست سمت پر رواں دواں ہو گی۔عوام یقین رکھیں مشکلات وقتی ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پوری ٹیم پاکستان کو معاشی بحران سے نکالے گی۔ بلدیاتی نظام میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔نئے نظام سے لوگوں کے مسائل مقامی سطح پر ہی حل ہوں گے اورلوگوں کو اپنے مسائل کے حل کیلئے طویل سفر طے کرکے لاہور نہیں آنا پڑے گا۔

عثمان بزدار نے تجاوزات کے خلاف پالیسی کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ مذکورہ افسر نے غریب افراد کے خلاف کارروائی کرکے ان کے گھر گرا دیئے تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ تجاوزات کی مہم بااثر اورقبضہ مافیا کے خلاف شروع کی گئی ہے ،غریب اورعام آدمی کواس مہم کی زد میں نہیں آنا چاہئے۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان خان بزدار نے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور اتھارٹیز کے سربراہان کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے دوران کسی بھی غریب اور عام آدمی کے کاروبار اور گھر کے خلاف کارروائی نہ کریں۔ عثمان

بزدار سے بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال خان نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے اعلی نے نیا پاکستان بنانے کی جدوجہدکےلئے مربوط کوششوں کے عزم کا اظہار کیا اورمستقبل میں ملکرپاکستان کی تعمیر وترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ بلوچستان میں بسنے والے ہمارے بھائی ہیں اورہم اپنے بلوچ بھائیوں کے ساتھ ہیں۔نئے پاکستان میں بلوچستان کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کےلئے ہم نے قدم سے قدم ملا کے چلنا ہے ۔(ش س م)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.