پنجاب میں عثمان بزدار اور شہبازشریف میں سے بہترین کارکردگی کس نے دکھائی ؟ آئی پور نے اپنے نئے سروے میں تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

آئی پور کی جانب سے حکومت کے 100 روز مکمل ہونے کے بعد سروے کروایا گیا جس میں حکومتی کارکردگی سے متعلق رائے طلب کی گئی تاہم جب عثمان بزدار اور شہبازشریف کی کار کردگی کے بارے میں پوچھا گیا تو زیادہ تر عوام نے سابق وزیراعلیٰ کے حق میں اپنے رائے کا اظہار کیا ۔

پنجاب کی عام اب بھی ن لیگ کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے حق میں آ گے آ گئے ہیں اور سب سے زیادہ 45 فیصد عوام کا کہناتھا کہ شہبازشریف بہترین کام کر رہے ہیں جبکہ عثمان بزدار کے حوالے سے صرف 31 فیصد لوگوں کا کہناتھا کہ وہ اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں تاہم 11 فیصد لوگوں نے کہا کہ دونوں ایک ہی جیسا کام کر رہے ہیں ۔ 13 فیصد لوگوں نے اس سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا ۔

پاکستان بھر میں سے جب مجموعی طور پر شہبازشریف اور عثمان بزدارکی کارکردگی سے متعلق یہی سوال کیا گیا تو 34 فیصد لوگوں نے شہبازشریف کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 26 فیصد کاکہناتھا کہ عثمان بزدار اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں ۔ 10 فیصد لوگوں کا کہناتھا کہ دونوں ایک جیسا ہی کام کر رہے ہیں جبکہ 30 فیصد نے جواب نہیں دیا ۔

News 1543918226 3071
Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.