بالاخرعمران خان نے اڑا دیا : عثمان بزدار کو 1100 وولٹ کا جھٹکا ، اعلی ترین افسر کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری

معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ کمشنر ڈیرہ غازی خان جو کہ عثمان بزدار کے دست راز سمجھے جاتے ہیں انہیں ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔عثمان بزدار نے وزیر اعلیٰ بنتے ہی سالوں کی مخالفت کے باوجود انہیں ڈیرہ غازی خان میں کمشنر لگایا تھا۔تاہم

وزیراعظم عمران خان نے لوٹ مار کرنے پر طاہر خورشید کو ہٹا دیا ہے۔ چوہدری غلام حسین کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو پنجاب کے وزیروں کے کرتوتوں کا علم ہو گیا ہے اور وزیراعلیٰ نے اپنے دورہ ملتان میں اپنے ساتھیوں سے کہا ہے کہ یہ میرا آخری دورہ ہے ہمارا وقت اب ختم ہو گیا ہے،عثمان بزدار نے کہا کہ یہ میرا ملتان کا آخری دورہ ہے کیونکہ عثمان بزدار کو علم ہو چکا ہے کہ وہ کسی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے۔عثمان بزدار تمام تر حمایت ہونے کے باوجود بھی اچھی کارگردگی نہیں دکھا سکے۔ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے عثمان بزدار کو وزیر اعلی کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے فیصلہ کر لیا ہے کہ عثمان بزدار کوپنجاب کے وزارتِ اعلیٰ کے منسب سے ہٹا دیا جائے۔ اس سے پہلے فیاض الحسن چوہان کو پنجاب کی وزارتِ اطلاعات سے ہٹا دیا گیا ہے اب ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پنجاب میں کسی ایسے شخص کو لے کر آنے کا فیصلہ کیا ہے جو میرٹ پر پورا اترتا ہو اور دباوٴ برداشت کر سکے۔عمران خان پر گزشتہ 4ماہ سے پنجاب کا وزیراعلیٰ تبدیل کرنے کے لیے دباوٴ ڈالا جا رہا ہے، حالیہ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے یہ معاملہ دب گیا تھا لیکن کشیدگی ختم ہونے کے بعد دوبارہ اس حوالے سے وفاق اور پنجاب میں بحث چھڑی ہوئی ہے اور خبرآئی ہے کہ عثمان بزدار کو ہٹایا جارہا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.