وینا ملک اور ہربھجن سنگھ سوشل میڈیا پر الجھ پڑے
پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک اور بھارتی کرکٹر ہر بھجن سنگھ وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں کی جانے والی تقریر پر الجھ پڑے، وینا ملک نے ہربھجن کو ایسا کرارا جواب دیا کہ انہیں کچھ بولنے کے قابل ہی نہیں چھوڑا۔
وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی جانے والی تقریر کے پورے دنیا میں چرچے جاری ہیں اور دنیا کے تمام لوگ انہیں اتنی نڈر تقریر کرنے پر سراہ رہے ہیں یہاں تک کہ وزیراعظم عمران خان کو اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر نے دنیا کے سامنے کشمیر کا مسئلہ اٹھانے پر سال کا بہترین شخص بھی قراردیا ہے۔
لیکن کیا کیا جائے بھارتیوں کا جنہیں امن کی آواز سنائی ہی نہیں دیتی اور وہ ہر موقع پر پاکستان اور پاکستانیوں کو نیچا دکھانے کی کوشش میں مصروف رہتے ہیں۔ ان ہی میں سے ایک بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ بھی ہیں جنہوں نے وزیراعظم کی تقریر کو بغیر سنے ان پر تنقید شروع کردی اور ٹوئٹر پر لکھا کہ عمران خان نے اپنی تقریر میں ’’بلڈ باتھ‘‘اور ’’آخری سانس تک لڑیں گے‘‘کے الفاظ استعمال کیے ان کے یہ الفاظ دونوں قوموں کے درمیان نفرت کو بڑھاوا دیں گے۔ بطور اسپورٹس پرسن میں امید کررہا تھا کہ وہ امن کی تشہیر کریں گے۔
تاہم عمران خان کے چاہنے والے اور بھارتیوں کو منہ توڑ جواب دینے والوں کی بھی کمی نہیں ہے۔ اداکارہ وینا ملک نے ہربھجن سنگھ کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ’’ وزیراعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں امن کی ہی بات کی تھی اس کے علاوہ انہوں نے اس حقیقت سے بھی پردہ اٹھایاتھا جب مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھنے کے بعد خوفناک صورتحال پیدا ہوگی۔ انہوں نے واضح طور پر دھمکی نہیں بلکہ خوف کے مناظر کو عیاں کیا تھا کیا آپ کو انگلش سمجھ نہیں آتی؟
وینا ملک کے اس کھرے جواب کے ردعمل میں جب ہربھجن سنگھ سے کوئی جواب نہ بن پڑا تو وہ وینا ملک کی انگریزی میں لکھے گئے ایک لفظ کی غلطی کو پکڑ کر بیٹھ گئے اور کہا لو جی دیکھو یہ انگریجی ان کی، اگلی بار انگریزی میں کچھ بھی پوسٹ کرنے سے پہلے اسے ایک بار پڑھ لیں۔
وینا ملک بھی کہاں چپ بیٹھنے والی تھی فوراًہربھجن سنگھ کی 6 سال پرانی دو ٹوئٹس ڈھوند کر نکالیں جس میں انہوں نے انگریزی لکھتے ہوئے بالکل وہی غلطی کی تھی جو وینا ملک نے کی تھی۔ اور طنزیہ انداز میں لکھا کیا کہہ رہے تھے آپ مجھے انگریزی نہیں آتی یہ آپ کی دو مختلف ٹوئٹس ہیں آرام سے چائے کے ساتھ ملاحظہ کیجئے۔
At UNGA speech, there were indications for India of potential nuclear war. As a prominent sportsperson, Imran Khan’s choice of words 'bloodbath' 'fight to the end' will only increase hatred between the two nations. As a fellow sportsperson I expect him to promote ✌️ peace
— Harbhajan Turbanator (@harbhajan_singh) October 2, 2019
PM Imran khan DID talk about peace in his speech.He talked about the reality and the horror that will surly occur when the curfew is lifted and sadly there's gonna be a bloodbath.He clearly states that it’s not a threat but a fear
Don’t you understand English? @harbhajan_singh https://t.co/WTpjholRoT— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) October 7, 2019
What do u mean by surly? Oh is it surely ?? 😂😂😂😂 lo ji dekho yeh Angreji Inki.. chill pill next time try and read before u put something in English 👍 https://t.co/dgaTOJplDU
— Harbhajan Turbanator (@harbhajan_singh) October 8, 2019
Main karun toh Saala Character Dheela hai!
Kya kehrahey they app mjhy angrezi nahi ati. Yeh apki 2 different tweets hai👇.@harbhajan_singh Araam se Chaaye k saath mulahiza kijiye!!!! ☕ pic.twitter.com/1Vtl9vjGL6— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) October 8, 2019