اقوام متحدہ کا وینزویلا حکومت کو مظاہرین پر طاقت کا استعمال نہ کرنے کا انتباہ

اقوام متحدہ نے وینزویلا حکام کو مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال نہ کرنے کی تنبیہ کی ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک کے مطابق وینزویلا کے صدر مادورو کی جانب سے اپوزیشن لیڈر گائیدو اور مظاہرین کے خلاف فوجی آپریشن کا خطرہ ہے۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتیرزنے وینزویلا کے وزیر خارجہ جارج اریزا سے بات کی ہے اور حکام کو خبردار کیا ہے کہ مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال نہ کیا جائے۔

اسٹیفن دوجارک نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ نے وینزویلا کے اپوزیشن لیڈر گائیدو اور صدر مادورو کے درمیان معاملات کے حل کے لیے ثالثی بننے کی بھی پیشکش کی ہے۔

وینزویلا کے اپوزیشن لیڈر گائیدو کی جانب سے جنوری میں عبوری صدر بننے کا دعویٰ کرنے کے بعد وینزویلا کا بحران شدت اختیار کرگیا جبکہ حکومت اور اپوزیشن کے حامی سڑکوں پر نکل آئے۔ بحران کی شدت کے پیش نظراس سے قبل بھی اقوام متحدہ نے وینزویلا حکومت اوراپوزیشن کے درمیان جاری کشیدگی کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا تھا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.