”پاکستانی یوں ہی کمال نہیں ہیں“آفریدی کو آﺅٹ کرنے پر شاہین آفریدی نے جشن نہیں منایا تھا لیکن کوہلی کو آﺅٹ کرنے پر بھارت ہی کے نوجوان کھلاڑی نے انہیں کیا گالی دی؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایسا ہنگامہ برپا کیا کہ بھارتی شرمندہ ہو گئے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کی بہت سے یادیں ہیں جو کبھی نہیں بھلائی جا سکیں گی لیکن شاہین آفریدی کا شاہد آفریدی کی وکٹ لینے کے بعد جشن نہ منانے کا فیصلہ، وہ لمحہ ہے جو پاکستانی ساری زندگی نہیں بھول پائیں گے کہ شاہین آفریدی نے سینئرز کے احترام کی ایک نئی مثال قائم کی تھی۔

شاہین آفریدی کی ہر جانب سے تعریف کی گئی لیکن دوسری جانب بھارتی کھلاڑی ہیں، جو اپنے سینئرز کی عزت کرنا تو دور کی بات، انہیں گالی دینے سے بھی نہیں کتراتے جس کی تازہ ترین مثال اس وقت دیکھنے میں آئی جب مایہ ناز بھارتی بلے باز اور کپتان ویرات کوہلی کو ایک جونیئر کھلاڑی نے آﺅٹ کیا اور پھر انہیں گالی دی۔

کلکتہ نائٹ رائیڈرز کیخلاف کھیلے گئے میچ میں ویرات کوہلی نے 33 گیندوں پر 31 رنز بنائے اور فرسٹ کلاس کرکٹر نتیش رانا کی گیند پر بولڈ ہوئے لیکن یہ دیکھ کر سب ہکا بکا رہ گئے کہ انہوں نے ناصرف بھرپور جشن منایا بلکہ اپنے ملک کیلئے کھیلنے والے بہترین کرکٹرز میں سے ایک ویرات کوہلی کو گالی بھی دی۔ نتیش رانا نے اب تک فرسٹ کلاس کرکٹ ہی کھیلی ہے اور انٹرنیشنل ٹیم میں جگہ نہیں بنا پائے لیکن سینئر کھلاڑی کیلئے اپنائے گئے روئیے پر تنقید کی زد میں ہیں۔

ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہور رہی ہے اور بھارتی جہاں اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے رانا کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں تو پاکستانی اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اپنے کھلاڑیوں شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کی مثالیں دے رہے ہیں جنہوں نے اپنے اپنے سینئرز کو آﺅٹ کرنے کے بعد جشن نہیں منایا تھا۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نوجوان کھلاڑی شاہین آفریدی تو ایک طرف، سٹار آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے بھی پی ایس ایل میچ کے دوران جب مصباح الحق کی وکٹ اڑائی تھی تو اپنے مخصوص انداز میں جشن منانے کا فیصلہ کیا لیکن اگلے ہی لمحے مصباح کے احترام میں یہ فیصلہ واپس لے لیا تھا۔


Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.