بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لیے افسوسناک خبر آگئی، ویزا پالیسی میں سختی
پاکستانیوں سمیت دنیا بھر میں موجود لوگوں کی بیرون ملک جانے کے لیے امریکہ اولین ترجیح ہو تی ہے ،اور اس کے حصول کے لیے دنیا بھر سے تعلیم یافتہ نوجوان تیار رہتے ہیں تا کہ روزگار کے بہتر مواقعے حاصل کیے جا سکیں اور اب امریکی حکومت نے ویزا شرائط مزید کڑی کرنے
کے لئے کمر کس لی، امریکی ویزا اپلائی کرنیوالوں سے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات اور ایل میل ایڈریس کے ساتھ ساتھ پرانے فون نمبر بھی مانگے جائیں گے۔برطانوی میڈیا کے حوالےسے نجی ٹی وی نے بتایاکہ نئی پالیسی سے پندرہ ملین افراد متاثر ہوں گے اور اس بارے میں جلد احکامات جاری کئے جائیں گے۔ امریکی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کے لئے عوامی رائے حاصل کی جائے گی، اس سے قبل صرف ان افراد سے یہ تفصیلات طلب کی جاتی تھیں، جن کی کڑی جانچ پڑتال کے لئے نشاندہی کی گئی ہو، ان افرد کی تعداد 65 ہزار افراد سالانہ تھی۔برطانیہ، فرانس،
آسٹریلیا اور جاپان جیسے ممالک کے شہری جن کو ویزا کے بغیر امریکہ سفر کرنے کی رعایت حاصل ہے ،وہ اس پالیسی سے متاثر نہیں ہوں گے تاہم پاکستان جیسے ممالک پر یہ پالیسی اثرانداز ہوگی ۔ واضح رہے کہ ، امریکی ویزا اپلائی کرنیوالوں سے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات اور ایل میل ایڈریس کے ساتھ ساتھ پرانے فون نمبر بھی مانگے جائیں گے۔برطانوی میڈیا کے حوالےسے نجی ٹی وی نے بتایاکہ نئی پالیسی سے پندرہ ملین افراد متاثر ہوں گے اور اس بارے میں جلد احکامات جاری کئے جائیں گے