ووٹ ڈال کر آپ اپنا ہزاروں روپے کا فائدہ کرسکتے ہیں، مگر کیسے؟ جانئ
کل عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور ہر کوئی اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے کے لیے پرجوش ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ووٹ ڈال کرہزاروں روپے کا فائدہ بھی حاصل کر سکتے ہیں؟ وہ اس طرح کہ کئی فوڈ برانڈ ووٹرز کا جذبہ بڑھانے اور انہیں ووٹ ڈالنے کی ترغیب دینے کے لیے کئی طرح کی آفرز کر رہے ہیں جن کے تحت آپ ووٹ ڈال کر ان برانڈ کے کھانوں اور مشروبات سے مفت میں لطف
اندوز ہو سکتے ہیں۔ ویب سائٹ ’مینگوباز‘ کے مطابق ایکسپریسو نے ایک اشتہار جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ”ایک بار پھر، آئیں اور ہمیں اپنے انگوٹھے پر لگی سیاہی دکھا کر ووٹ ڈالنے کا ثبوت دیں ہمارے ساتھ مفت کافی پئیں۔“ برگر لیب نے ووٹ ڈالنے کا ثبوت دکھانے پر مفت میں گورمے فرائز
دینے، ایسکوائرز کافی نے مفت میں بسکٹ فراہم کرنے اورایمبروسیا نے مفت میں مشروب مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ روساٹی ووٹ ڈالنے کا ثبوت دینے پر اپنے مصنوعات پر 10فیصد، چارکول نے 20فیصد ، پیراماؤنٹ نے 25فیصد اور نوش بار اینڈ گرِل نے 40فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ مزید کے ایف سی، ڈیل فریو، برگر اِن لاء، چھپا رستم، ہیسن برگرز، پیزا کرسٹ، بومزیز اور دیگر برانڈز نے
بھی ووٹ ڈالنے والوں کو مفت کھانا کھلانے اور اپنی مصنوعات رعایتی نرخوں پر دینے کے اعلانات کیے ہیں۔چنانچہ آپ ضرور ووٹ ڈالنے جائیے اور ان برانڈز پر جا کر اپنے انگوٹھے پر لگی سیاہی دکھا کر ان کی آفرز سے بھی فائدہ حاصل کیجیے۔