کل پاکستانی ووٹ دے کر پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے لیکن جیل میں نواز شریف کے ساتھ کل کیا ہو گا ؟جان کر لیگی کارکنوں کے ہاتھ دعا وں کے لیے اٹھ جائیں گے

سابق وزیراعظم نواز شریف کا آج دوسرے روز اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا جس کے بعد میڈیکل ٹیم نے انہیں ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دے دیا۔نواز شریف کا کل جیل میں الٹر ساﺅنڈ کیا جائے گا۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق میڈ یکل ذرائع کے مطابق نواز شریف کی ای سی جی اور ایکو کی رپورٹ تیار ہے ۔میڈ یکل ٹیم کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ہارٹ میں پرابلم ہے اور ان کا شوگر لیول بھی ہائی

ہے ،انہیں ہسپتال منتقل کرنا بہتر رہے گا لیکن دوسری جانب نواز شریف نے جیل کے علاوہ باہرکسی ہسپتال میں علاج سے انکار کردیا ۔میڈ یکل ٹیم نے مزید بتا یا کہ نواز شریف کا الٹر ساﺅنڈ آج نہیں کیا جاسکا لہذا اب ان کا الٹرا ساﺅنڈ کل کیا جائے گا ،واضح رہے کہ دوروز قبل اڈیالہ جیل سے خبر آئی تھی کہ نواز شریف کی طبیعت خراب ہو گئی ہے جس کے بعد گزشتہ روز بھی ان کے مختلف ٹیسٹ ہوئے اور آج بھی میڈیکل ٹیم نے ان کا طبی معائنہ کیا ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.