”ہم نے یہ کامیاب تجربہ کر لیا ہے“ وفاقی وزیر برائے توانائی نے رمضان المبارک سے پہلے قوم کو خوشخبری سنا دی
وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے نیلم جہلم پاور پراجیکٹ کا فل لوڈ 969 میگاواٹ پر کامیاب ریجیکشن ٹیسٹ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ ”الحمد اللہ آج 10 بج کر 30 منٹ پر نیلم جہلم پاور پراجیکٹ کا فل لوڈ 969 میگاواٹ پر ریجیکشن ٹیسٹ کامیابی سے نیشنل گرڈ پر کیا گیا۔ پورا سسٹم مکمل نارمل رہا۔ یہ ٹیسٹ اس پراجیکٹ کو مکمل صلاحیت پر چلانے اور اس کی کمرشل آپریشن کیلئے ضروری تھا۔“